جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
14 اگست میں ایک روز باقی رہ گیا، پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، اہم سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں، قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کھلونے، شرٹس، بیجز اور سٹیکرز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں اور اس مرتبہ پنجاب حکومت اس دن کو منفرد انداز میں منا رہی ہے، معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔لاہور میں سرکاری سطح پر بھی یوم آزادی کی تقاریب کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حضوری باغ ہو یا مینار پاکستان یا دوسرے عوامی تفریحی مقامات، ہر جگہ 14 اگست کے انتظامات کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔یوم آزادی کے سلسلہ میں شعراء اور ادبا بھی متحرک ہو چکے ہیں، مشاعروں کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا، جامعات میں طلبہ بھی سرگرم ہو چکے ہیں، خاکے، ڈرامے اور کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ قومی وحدت، قربانیوں کی یاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہے، جسے ہر سال پورے جوش و خروش سے منانا ہمارا فخر ہے، اس بار جشن آزادی کو بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔یاد رہے کہ یہ دن پاکستان کے بانیوں کی قربانیوں اور پاک وطن کیلئے کی جانے والی جدوجہد کا غماز ہے اور پورے ملک میں اس کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، یوم آزادی کا یہ دن نہ صرف خوشی کا ہے بلکہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا بھی مظہر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔