ملک بھر میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات اور دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تقریباً صبح 10 بجے پریڈ گراؤنڈ کے دروازے شہریوں کے لیے کھول دیے جائیں گے، جہاں وہ پاکستان کی دفاعی قوت اور فوجی مہارت کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے۔

نمائش کی اہم جھلکیاں

معرکہ حق میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز اور بکتر بند گاڑیاں۔

دشمن کی حرکات پر کڑی نظر رکھنے والے جدید ریڈارز۔

پاک فضائیہ کا دل موہ لینے والا فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا شاندار مظاہرہ۔

ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں

نمائش کے دوران مختلف ثقافتی پروگرامز، اسٹالز اور فوجی بینڈز عوام کے جوش و جذبے کو دوبالا کریں گے۔ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں سے حاضرین کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو دوبالا کریں گے۔

نمائش کا مقصد

اس دفاعی نمائش کا مقصد نہ صرف عوام کو پاکستان کی فوجی طاقت اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے بلکہ ہر شہری کو آزادی کے اس تاریخی دن کی خوشیاں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرید گراؤنڈ جشن آزادی شکرپڑیاں اسلام آباد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شکرپڑیاں اسلام ا باد

پڑھیں:

یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق، حسین سج دھج کی ویڈیوز جاری

یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں۔

ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے  سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں۔

ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم عمارتوں کی جاذب نظر روشنیوں اور دلکش آرائشوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، شاہراہ دستور، ڈی چیک سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

 

یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں

ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں

ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم… pic.twitter.com/9yjmfjtDvj

— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 12, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی؛ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش
  • اسلام آباد: یوم آزادی پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش
  • کراچی، گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کی شاندار آتشبازی، گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش
  • یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق، حسین سج دھج کی ویڈیوز جاری
  • بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت
  • یوم آزادی کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کی تیاریاں
  • اسلام آباد: جشنِ یوم آزادی پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
  • معرکہ حق میں شاندار فتح نے آزادی کے جشن میں نئی روح پھونک دی، تیاریاں عروج پر
  • پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد