ہم نے تحفہ کی اتنی اچھی دیکھ بھال نہیں کی جیسی کرسکتے تھے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ہمیں اس ملک کا تحفہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تحفہ کی اتنی اچھی دیکھ بھال نہیں کی جس طرح کرسکتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے، ہم دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سےدوبارہ بات ہوسکتی ہےکیونکہ ہم اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے۔
خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ترکیے حکومت وقوم ہماری محسن ہے، ترکیے وفد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے دوستوں کو کوئی امکان نظرآیاہے تو وہ رابطہ کر رہےہیں تو بات ہوسکتی ہے، اگر ہمارے دوست کابل سےکوئی چیز حاصل کرنےکے بعد آفرکر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کوانکار نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھاکہ ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کے مشکور ہیں، طالبان زبانی کلامی مسائل مانتےتھےمگر لکھ کردینےکو تیار نہیں تھے، کابل کی حکومت ایک اکائی نہیں ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ جب کابل میں طالبان کامیاب ہوئے تو میں نےجو بیان دیا اس پرپچھتاوا ہے۔