ڈی آئی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تھائی ملائیشیا کشتی حادثے کے 11 لاشیں نکالی اور 13 افراد کو بچا لیا گیا
تھائی لینڈ، ملائیشیا (ویب ڈیس) سمندری سرحد کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جس میں میانمار، روہنگیا اور بنگلادیشی تارکینِ وطن شامل تھے۔
تھائی حکام نے اطلاع دی کہ اب تک چار لاشیں نکالی گئی ہیں، جس میں دو بچے شامل ہیں، جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
دونوں ممالک کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں اور مزید افراد کی تلاش کے لیے سمندری گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
ادھر حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی بھی لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے ملائیشین کوسٹ گارڈ اور تھائی میری ٹائم فورس مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک کشتی دو ہفتے قبل میانمار سے روانہ ہوئی تھی جس میں تقریباً 300 افراد سوار تھے۔