جشن آزادی کے موقع پر فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر، نامور فنکاروں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔
فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ انہوں نے فلم کہانی خود لکھی ہے جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی دکھائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ فلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں۔ یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے جوبےحد بہترین انداز میں پیش کی گئی ہے۔
پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ شہزاد رفیق نے اچھی فلم بنائی ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، ساجد حسن، فردوس جمال، یاسر نواز، عدنان صدیقی، گوشی خان سب نے بڑی محنت کی ہے۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ ویلکم ٹو پنجاب ایک اچھی اور معیاری فلم ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا: عظمیٰ بخاری
راؤ لشاد: جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کا پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا, عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا۔
جشن آزادی میوزک کنسرٹ وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کنسرٹ ہوگا،جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،کنسرٹ میں نامور گلوکار عاطف اسلم،سجاد علی،بلال سعید اور شائے گل پرفارم کرینگے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا،وزارت اطلاعات و ثقافت نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔