عمران خان کی ضمانت پھر لٹک گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاو ¿نڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاو ¿نڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے اسپیشل پراسکیوٹر بیمار ہیں، آج وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، ہر بار التواءمانگنے کا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ اس کیس میں آئندہ تاریخ بتا دی جائے، میرے کلائنٹس مجھے جانے نہیں دیتے کیوں کہ کیس مشکل سے فکس ہوتا ہے اور مشکل سے ہمیں تاریخ ملتی ہے، یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پانچ منٹس دے دیجئے میں تاریخ بتا دیتا ہوں، بعد ازاں عمران خان اور بشری بی بی کی سزامعطلی کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جس کے بارے میں عدالتی عملے نے وکلاءکو آگاہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حسینہ واجد کے قریبی ساتھی کی چوری پکڑی گئی، 97 ملین ڈالر منی لانڈرنگ اسکینڈل پر فرد جرم عائد
بنگلہ دیش کی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے نجی سرمایہ کاری مشیر اور بیکسمکو گروپ کے وائس چیئرمین سلمان ایف رحمان کے خلاف 97 ملین ڈالر (تقریباً 1200 کروڑ ٹکہ) کی مبینہ منی لانڈرنگ کے 17 مقدمات میں فردِ جرم کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
تحقیقات کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران بیکسمکو کے چیئرمین اے ایس ایف رحمان، وائس چیئرمین سلمان ایف رحمان اور ان کے کئی ساتھیوں نے 17 ذیلی کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی تجارت کے نام پر رقم بیرونِ ملک منتقل کی۔
ان کمپنیوں میں ایڈونچر گارمنٹس، اپالو اپیرلز، بیکسٹیکس گارمنٹس، انٹرنیشنل نٹ وئیر اینڈ اپیرلز، کوزی اپیرلز اور اربن فیشن سمیت دیگر شامل ہیں۔
سی آئی ڈی کی فنانشل کرائمز یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جنٹا بینک کے موٹی جھیل برانچ سے ایل سیز (Letters of Credit) کھولے مگر برآمدی آمدنی ملک میں واپس نہیں لائی۔
تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ رقم دبئی میں قائم آر آر گلوبل ٹریڈنگ نامی کمپنی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی جو سلمان ایف رحمان کے بیٹے احمد شایان فضل الرحمان اور اے ایس ایف رحمان کے بیٹے احمد شہریار رحمان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا
رقوم متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، برطانیہ، امریکا اور آئرلینڈ سمیت متعدد ممالک منتقل کی گئیں۔
ستمبر 2024 میں سی آئی ڈی نے منی لانڈرنگ پریوینشن ایکٹ 2012 کے تحت موٹی جھیل تھانے میں 17 مقدمات درج کیے۔
عدالت کے احکامات پر ملزمان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے جن میں ڈھاکہ کے دوہر علاقے میں 2000 ڈیسمل زمین و عمارت، گلشن کے ’دی انوائے‘ بلڈنگ میں 6189 مربع فٹ اپارٹمنٹ اور گلشن روڈ 68/A پر 2713 مربع فٹ ٹرپلیکس فلیٹ شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 600 سے 700 کروڑ ٹکہ مالیت کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔
سلمان ایف رحمان جو اس وقت زیرِ حراست ہیں، ان مقدمات میں باضابطہ طور پر گرفتار دکھائے گئے ہیں۔ سی آئی ڈی نے آٹم لوپ اپیرلز لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وصی الرحمان کو بھی جولائی 2025 میں گرفتار کیا تھا۔
محکمے کے مطابق تحقیقات مکمل کر کے فردِ جرم عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے، جو حالیہ برسوں میں پیچیدہ مالی جرائم کی تیز ترین تحقیقات میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے میں سابق آئی جی پولیس وعدہ معاف گواہ بن گئے
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ غیر قانونی مالی بہاؤ کو روکا جائے اور قومی دولت کو بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ جنوبی ایشیا میں تجارتی بنیاد پر منی لانڈرنگ کے بڑھتے رجحان کے خلاف ایک اہم پیشرفت ہے، جو علاقائی سطح پر انسدادِ بدعنوانی کے مؤثر ماڈل کے طور پر سامنے آ سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے ایس ایف رحمان بنگلہ دیش بیکسمکو حسینہ واجد سلمان ایف رحمان منی لانڈرنگ