الیکشن کمیشن نے ریاست بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئی دہلی میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے "ووٹ چوری" کے دعووں کو "حقیقت میں غلط" قرار دیا۔ سپریم پول باڈی نے اپوزیشن بلاک "انڈیا" کے دعووں پر "حقائق کی جانچ" کے عنوان سے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں بہار میں ایس آر آئی سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا گیا جبکہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بہار میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک نے احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی۔ الیکشن کمیشن نے ریاست بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ ثبوتوں میں آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی آئی جیسی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ویڈیو شہادتیں شامل تھیں۔

پول اتھارٹی نے بہار میں انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت سے پہلے، ایس آئی آر کے دوران اور بعد میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی میٹنگوں کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ ایس آئی آر مشق کے دوران زمینی سطح پر شفافیت کو خاص ترجیج دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ خالص انتخابی فہرستیں جمہوریت کو مضبوط کرتی ہیں۔ ای سی نے انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت کے بعد سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کا لنک بھی شیئر کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بہار میں انتخابی فہرستوں الیکشن کمیشن ایس ا ئی ا ر

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن