الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے کی روشنی میں اراکین سزا پا چکے ہیں، اس لیے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹیرز کو نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 9 نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈرز قومی اسمبلی اور سینیٹ، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نااہل ہونے والوں میں صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، رائے حیدر علی، جنید افضل ساہی، رائے حسن مرتضیٰ، عنصر اقبال سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل (ایچ)1-63 کے تحت تمام ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے کی روشنی میں اراکین سزا پا چکے ہیں، اس لیے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹیرز کو نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 9 نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل، فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 196 راہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمبلی اور سینیٹ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور کو نااہل قرار
پڑھیں:
پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں دونوں ممالک کے سربراہان اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خادم حرمین الشریفین کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک مخلص دوست اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور حالیہ دفاعی معاہدہ اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی نشانی ہے۔ اسپیکر نے زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے، جو ان شاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کی نئی بنیاد رکھی ہے، جو دونوں ممالک کی عوام کے مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھی ایک تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دفاعی معاہدے پر فخر کرتی ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ملک ہر قیمت پر امت مسلمہ کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔
اپنے بیان کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کریں گے۔
Post Views: 5