شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نااہل قرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے جن اراکین کو نااہل قرار دیا ہے، ان میں صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، جنید افضل ساہی، محمد انصراقبال، رائے حسن نواز، رائے حیدرعلی اور رائے مرتضی اقبال شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔عمر ایوب کو این اے 18 ہری پور، رائے حیدر علی کو این اے 96 فیصل آباد، صاحبزادہ حامد رضا کو این اے 104 فیصل آباد، رائے حسن نواز کو این اے 143 ساہیوال، زرتاج گل کو این اے 185، انصر اقبال کو پی پی 73 سرگودھا، جنید افضل ساہی کو پی پی 98 فیصل آباد اور رائے مرتضیٰ اقبال کو پی پی 203 ساہیوال سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی کے بعد تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت الیکشن کمیشن قومی اسمبلی نااہل قرار فیصل آباد خالی قرار کو این اے پی ٹی آئی عمر ایوب دیا تھا کے بعد
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔
مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کےلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔