الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل اور جنید افضل ساہی کو نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال کو بھی نااہل قرار دیا، رائے حیدر علی، انصر اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے، ان ارکان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ان کی سیٹیں خالی قرار دی گئیں۔

فیصلے کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی نشستیں خالی ہوگئیں، قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی  ہے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے حکم کے تحت یہ سیٹیں خالی قرار دی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نااہل قرار خالی قرار

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نشستوں میں اضافہ

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخواہ سے مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا احتجاج محدود؛ اسلام آباد کا رخ نہ کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں دو نشستوں کے اضافے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد بڑھ کر  124 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز و عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمرایوب کو نااہل کر دیا
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دے دیا
  • قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نشستوں میں اضافہ
  • قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ