الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے سینیٹر شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل قرار دیدیا، شبلی فراز اور عمر ایوب کے علاوہ رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت رائے حیدر علی، صاحبزادہ حامد رضا کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحرام جانوروں اور مردار مرغیوں کا گوشت بیچنے اور کھانے والے مسلمان پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے ٹیکس کلیکشن میں بہتری، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے، وزیراعظم پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نااہل قرار دیدیا پی ٹی آئی عمر ایوب
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ترمیم پر پارلیمنٹ میں بحث ہو، کانگریس
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ میں ترمیم پر بحث چاہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں طویل عرصے سے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر بھی اپوزیشن، الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہے۔ اسی سلسلہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ میں ترمیم پر بحث چاہتی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کو کانگریس کی آسام یونٹ کی توسیعی ایگزیکٹو میٹنگ شروع ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے کہا کہ آج لوگوں کے ذہن میں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کے متعلق کئی طرح کے سوالات ہیں۔ اس لئے ہم پارلیمنٹ میں بحث چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، وہ کیا ہے، کیا یہ گزشتہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابوں میں ان کی ہیرا پھیری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کی حیثیت اور پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات معلوم ہونی چاہیئے، ہم اس پر بحث چاہتے ہیں لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ اس معاملہ پر بحث نہیں کی جا سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپوزیشن بہار میں جاری ایس آئی آر کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں کھلی بحث چاہتی ہے۔
اس سے قبل پارلیمنٹ میں حزب مخالف کے لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی اپزویشن جماعتوں کے لیڈران نے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بہار میں جاری ایس آئی آر پر بغیر کسی تاخیر کے ایک خصوصی بحث کی درخواست کی تھی۔ خط میں اپوزیشن جماعتوں نے بہار میں اسمبلی انتخاب سے کچھ ماہ قبل کئے جا رہے ایس آئی آر پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، این سی پی (ایس پی) کی سپریہ سولے، آر ایس پی کے این کے پریم چندرن، ایس پے لال جی ورما، ٹی ایم سی کی کاکولی گھوش دستیدار، شیو سینا (یو بی ٹی) کے اروند ساونت اور آر جے ڈی کے ابھے کمار شامل تھے۔