’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بھارت کے مظالم پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت آج بھی جواں ہے، اور نوجوان شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جانا ان کی پاکستان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے، اور یہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ موثر اور بھرپور جواب دیا، اور آپریشن بنیان مرصوص و معرکہ حق کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب ملا۔ رافیل طیاروں کے گرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا غرور خاک میں ملا اور پاکستان نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔
آخر میں انہوں نے پُرعزم انداز میں کہا:
“کشمیریوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔”
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔