پاکستان کا یوکرین جنگ میں مداخلت کے الزامات پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے یوکرین میں جاری تنازع میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔
ترجمان کے مطابق اب تک یوکرینی حکام نے نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ان دعووں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق یا ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ پاکستان اس معاملے پر یوکرین سے باضابطہ رابطہ قائم کرے گا اور اس نوعیت کے الزامات کی وضاحت طلب کی جائے گی۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اور سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تمنا بھاٹیا کا ویرات کوہلی اور عبدالرزاق سے منسوب افواہوں پر ردعمل
معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔”
ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر کی گئیں جس میں دونوں ایک جیولری شوروم میں نظر آ رہے تھے۔ اس پر ہنستے ہوئے تمنا نے کہا: “انٹرنیٹ واقعی ایک دلچسپ جگہ ہے۔”
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر دراصل ایک تقریب کی تھی جہاں وہ اور عبدالرزاق اتفاقاً موجود تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسی بے بنیاد باتیں شرمندگی کا باعث بنتی ہیں، خاص طور پر جب ان میں کوئی سچائی نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا: “جب آپ کا کسی سے کوئی تعلق ہی نہ ہو اور پھر بھی ایسی خبریں پھیلائی جائیں تو عجیب لگتا ہے۔ اسی لیے میں عموماً ایسی خبروں پر دھیان نہیں دیتی۔”
واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا کچھ وقت قبل اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں ہونے کی تصدیق کر چکی تھیں، تاہم اب ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے، البتہ دونوں کے درمیان دوستی تاحال قائم ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
Post Views: 3