صدر ٹرمپ کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ روس سے پیٹرول خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے جس پر آج بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی الزام کے جواب میں بھارت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات قدیم اور آزمودہ ہیں۔ جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قومی مفاد اوّلین ترجیح ہے اور روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ اس لیے روس سے تیل کی خریداری جاری رہے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری روس سے پیٹرول کی خریداری عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو متوازن رکھنے میں بھی مددگار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے نائب چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیفن ملر نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے لیے بھارت کا روسی پیٹرول خرید کر یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد دینا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی 30 جولائی کو "ٹروتھ سوشل" پر لکھا تھا کہ اگر بھارت چاہے تو اپنی اور روس کی معیشتیں تباہ کر لے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے بھارت کے BRICS اتحاد کا حصہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے، جس کے بانی ارکان میں روس اور چین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اسلحہ کی سب سے زیادہ خریداری روس کرتا ہے اور یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد پابندیوں کے باعث 2022 سے سستے داموں تیل بھی خرید رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ

پڑھیں:

مودی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

اسلام آباد:

اسلام آباد: مودی حکومت کی اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنانے کی پالیسی جاری ہے، مودی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرسال سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو پاکستان ہرسال خوش آمدید کہتا ہے مگر اس بار بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

وزیرمملکت برائے وزارت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ان کے مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی حکومت اور عوام آج بھی سکھوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ بھارت کشیدہ حالات کے باوجود پاکستانی ٹیم کے ساتھ کرکٹ تو کھیل سکتا ہے، اپنے شہریوں کو مذہبی رسومات کیلئے پاکستان نہیں آنے دے رہا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدے کا اعلان، کونسی امریکی کمپنیاں ٹک ٹاک خرید سکتی ہیں؟
  • سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل
  • مودی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب
  • امریکا کا بڑا اقدام: بھارتی بزنس ٹائیکونز کے ویزے منسوخ، منشیات اسمگلنگ کا الزام
  • امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے: حسین حقانی
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا