سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر پانچ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے، بھارت نے اس روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید بڑھانے کے لئے اس کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ 

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور وہاں ناجائز قبضہ قائم کئے ہوئے ہے۔ پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس یوم استحصال کے موقع پر 5 اگست 2019ء کے اقدامات اور بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دعا اور امید کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارت کا غاصبانہ اقدام واپس ہوگا اور کشمیریوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔   

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ

پڑھیں:

یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج

یومِ استحصال پر مسلح افواج نے کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئر چیف اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر  کے بہادر اور باہمت عوام سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کے اُس جائز اور مسلسل جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہیں، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ان کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر مسلسل غیر قانونی قبضہ، کرفیو نما محاصرہ، منظم انسانی حقوق کی پامالی، اور آبادی کے تناسب میں غیر قانونی تبدیلیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو خطے میں عدم استحکام اور انسانی المیے کو بڑھا رہی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کا جابرانہ رویہ، جنگجویانہ بیانیہ اور اشتعال انگیز اقدامات جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہیں۔  جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ اور پرامن حل، کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ  کشمیرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام تاریخ کا سیاہ باب ہے، شرجیل انعام میمن
  • یوم استحصال کشمیر کے 6 سال مکمل، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے
  • یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج
  • دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • پانچ اگست 2019 تاریخ عالم کا سیاہ دن تھا، لیاقت بلوچ
  • ایران کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
  • حریت رہنمائوں کی 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل
  • حریت رہنمائوں کی5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل