لندن:

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں جاری پانچواں اور آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

انگلینڈ اور بھارت دونوں ہی جیت کی دوڑ میں موجود ہیں جس کے باعث سیریز 2-2 سے برابر ہونے یا 3-1 پر ختم ہونے کے امکانات برقرار ہیں۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار ہیں۔

میچ کے پانچویں روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اب شائقین کی نظریں اس تاریخی سیریز کے آخری دن کے موسم پر جمی ہوئی ہیں۔

آخری دن موسم کے حوالے سے کچھ غیر یقینی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ میچ کا نتیجہ نکل آئے گا۔

لندن کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق پیر کے روز موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہوا دار رہے گا، جبکہ دوپہر تقریباً 2 بجے کے قریب کچھ بارش متوقع ہے۔ اگر میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے) ہو جاتا ہے اور پہلا سیشن بغیر رکاوٹ مکمل ہوتا ہے تو امکان ہے کہ نتیجہ دوپہر سے پہلے ہی سامنے آ جائے گا۔

بی بی سی ویدر کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب بھی ہلکی بارش کا امکان موجود ہے تاہم یہ ممکنہ طور پر میچ کے نتیجے کو متاثر نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کے دوران چار میں سے تین دن بارش ہو چکی ہے۔ چوتھے دن کے آخری سیشن کے آخری لمحات میں خراب روشنی کے باعث شام 5:30 بجے کے قریب میچ روک دیا گیا تھا، کھلاڑیوں کے میدان سے باہر آنے کے کچھ ہی دیر بعد تیز بارش شروع ہو گئی تھی جس کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کو پچ کو کور کرنا پڑی۔ جیمی اسمتھ دو رن بنا کریز پر موجود تھے جب کہ جیمی اوورٹن نے اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا۔

کرس ووکس جنہوں نے چوٹ کی وجہ سے پہلی اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی، تاہم انہیں ڈریسنگ روم میں ٹیسٹ ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دیکھا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ بیٹنگ کے لیے آ سکتے ہیں۔

محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے چائے کے وقفے کے بعد شاندار بولنگ کرکے بھارت کی امیدیں جگائیں۔ چائے کے وقفے تک انگلینڈ چار وکٹوں پر 317 رن بنا کر کافی مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن کرشنا نے جیکب بیتھل اور جو روٹ کو آؤٹ کرکے جوش بڑھا دیا۔

جو روٹ نے 105 رن بنائے اور دن کے پہلے دو سیشنز میں ہیری بروک کا شاندار ساتھ نبھایا۔ بروک نے 98 گیندوں پر 111 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی اور روٹ کے ساتھ 195 رن کی شراکت داری کرکے انگلینڈ کو میچ میں برتری دلائی۔

اوول ٹیسٹ ایسے مرحلے پر ہے جہاں دونوں ٹیمیں فتح کی امیدیں لگائے بیٹھی ہیں جیت کسی بھی ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل

چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔

چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔

کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔

یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار

متعلقہ مضامین

  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا