اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.1 ریکارڈ
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔