NEW SOUTH WALES:

آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں واقع کئی قصبوں میں دہائیوں بعد غیرمعمولی برف باری سے علاقے نے سفید چادر تان لی ہے اور کئی حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ مشرقی آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں دہائیوں بعد برف کی موٹی تہہ نے ڈھانپ لیا ہے جبکہ رواں ہفتے علاقے میں بارش سے بدترین سیلاب آیا، گاڑیاں پھنسی رہیں اور بجلی منقطع ہونے سے سیکڑوں گھر متاثر ہوئے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ میریام برانڈبری نے بتایا کہ نیو ساؤتھ ویلز کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو 16 انچ برف پڑی ہے، جو 1980 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست کوئنزلینڈ میں بھی 10 سال بعد برف باری ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں موسم کو مزید خراب کردیا ہے لیکن اس طرح کے واقعات تاریخ کے ریکارڈ میں متعدد مرتبہ پیش آچکے ہیں۔

 

میریام برانڈبری نے کہا کہ اس برف باری کی غیرمعمولی بات ہے جمنے والی برف کی مقدار ہے اور اسی طرح وسیع علاقے میں پڑی ہے، جس سے شمالی علاقوں کے اکثر حصے لپیٹ میں آگئے ہیں۔

ریاست نیوساؤتھ ویلز کی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے اور اب تک ایک ہزار 445 سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، برف میں 100 سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، آندھی سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہا کہ اب تک سیلاب کے کئی الرٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

آسٹریلیا کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ سیکڑوں گھروں میں رات بھر بجلی منقطع رہی ہے۔

آسٹریلیا کی گنجان آباد ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی رات کو سیلاب میں ایک کار پھنس گئی تھی اور اس میں سوار 20 سالہ لڑکی بہہ گئی ہے، جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے نے بتایا کہ علاقوں میں

پڑھیں:

غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو

تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • میلبرن: آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی