5 اگست  یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر  نے نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی  ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے، بھارتی  ظلم  کی بدولت جنت نظیر وادی کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہے 

اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے کشمیریوں کا بھارتی تسلط سے  آزادی لینے کا عزم ہے، نغمے میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت لے کر دینے کے  پاکستان کے   عزم  کی ترجمانی کی گئی ہے۔

نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی ظلم اور حیوانیت  پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام ہے، نغمے میں دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود  پاکستان کا  ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا  رہنے کا واضح پیغام بھی موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔

وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ، ملک بھر میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے: عظمیٰ بخاری
  • 5 اگست جموں و کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
  • کشمیریوں کے جذبات کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے والے اراکین لائق ستائش ہیں، میرواعظ کشمیر
  • حریت رہنمائوں کی 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل
  • یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • حریت رہنمائوں کی5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل
  • وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان