دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل 14 اگست کو لانچ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) پاکستان کے نمبرون انفوٹینمنٹ ٹی وی ڈسکورپاکستان نے دنیا کا پہلا مکمل اے آئی انگلش نیوز چینل پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لانچ کردیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے نیوز کے نام سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اس منفرد چینل کے فاؤنڈر اور سی ای او ڈاکٹرقیصر رفیق ہیں۔ جو ڈسکورپاکستان کے فاؤنڈر اور سی ای او بھی ہیں۔
ڈاکٹر قیصر رفیق کی نگرانی میں پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کی اے آئی پراجیکٹ انچارج مس عروج عارف، انکےساتھی حیدر علی اور ماہر ٹیم نے کئی ماہ کی انتھک محنت کے بعد اس چینل کی لانچنگ کو ممکن بنایا ہے ۔ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کا پہلا مکمل اے آئی سیٹلائٹ نیوزچینل ہے ، جس میں تمام اینکرز، رپورٹرز اور تجزیہ کار اے آئی ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل پروڈکشن بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ہی کی جائے گی۔(جاری ہے)
پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کی نشریات پوری دنیا میں وسیع سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے دیکھی جاسکیں گی۔ پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں، بریکنگ نیوز، نیوز بلٹنز ، کرنٹ افیئرز پروگراموں کے علاوہ دستاویزی فلمیں،انٹرٹینمنٹ،ٹیک اورسپورٹس کے خصوصی پروگرام بھی نشر کرے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر میں وقوع پذیر ہونے والی خبریں اور واقعات کم ترین وقت میں آپ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ پاکستان ٹوڈے انگلش نیوز کے نام سے اس اے آئی نیوزچینل کا مین سٹوڈیو لندن میں قائم کردیا گیا ہے، جہاں سے یہ آن ایئرہوکر اپنی نشریات جاری رکھے گا۔ پاکستان ٹوڈے نیوز کے گلوبل رپورٹنگ نیٹ ورک کوبھی سنٹرل سٹوڈیو لندن سے ہی کنٹرول کیا جائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اے ا ئی
پڑھیں:
جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست 2026 یا اس کے بعد توسیع کیے جانے والے افغان پاسپورٹس کو جرمنی میں درست سفری دستاویز کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی ترجمان ایلینا سنگر نے افغانستان انٹرنیشنل کو جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان سفارتی مشنز میں پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار میں ہونے والی تبدیلیوں، بین الاقوامی قانونی تقاضوں اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (ICAO) کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے رہائشی قانون (Residence Act) کی دفعہ 3(1) کے تحت ملک میں داخل ہونے یا رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے لازم ہے کہ ان کے پاس ایک درست اور تسلیم شدہ پاسپورٹ یا اس کے متبادل منظور شدہ سفری دستاویز موجود ہو۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ یکم اگست 2026 سے پہلے توسیع کیے گئے افغان پاسپورٹس اس نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے اور بدستور قابل قبول رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی میں اپنے رہائشی اجازت نامے (ریذیڈنس پرمٹ) کی تجدید کے خواہش مند افغان شہریوں کو بھی ایک درست اور تسلیم شدہ سفری دستاویز پیش کرنا ہوگی۔
تاہم جرمنی کے مقامی امیگریشن حکام ہر درخواست کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ افغان شہری کے لیے افغان سفارتی مشن سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن اور مناسب ہے یا نہیں۔
اگر متعلقہ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ کسی افغان شہری کے لیے افغان سفارت خانے یا قونصل خانے سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن یا مناسب نہیں، تو ایسے فرد کو ٹریول ڈاکیومنٹ فار فارنرز (غیر ملکیوں کے لیے سفری دستاویز) جاری کی جا سکتی ہے۔
جرمن وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 1951 کے جنیوا ریفیوجی کنونشن کے تحت تسلیم شدہ افغان مہاجرین کو افغان سفارتی مشنز سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے افراد جرمنی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ریفیوجی ٹریول ڈاکیومنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
وزارت کے مطابق اس وقت یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ نئی پالیسی سے کتنے افغان شہری متاثر ہوں گے، تاہم نئے افغان پاسپورٹس کے اجرا کے لیے درخواستیں بدستور دی جا سکتی ہیں۔
جرمن وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلے کا جرمنی میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ سفارتی عملے کی موجودگی یا افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق جرمن حکومت کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں