Daily Mumtaz:
2025-09-28@01:18:31 GMT

 پاکستان ریلوے کے 87 فیصد ٹریک زائدالمعیادہونے کاانکشاف

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

 پاکستان ریلوے کے 87 فیصد ٹریک زائدالمعیادہونے کاانکشاف

— وزیرِ ریلوے حنیف عبا سی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے کے 87 فیصد ٹریک اپنی مدتِ استعمال سے تجاوز کر چکے ہیں، جس کے باعث نہ صرف مسافروں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ  ٹرین سروسز میں تاخیر بھی معمول بنتی جا رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مین لائن-2 (ML-2) کا 88 فیصد حصہ ،مین لائن-3 (ML-3) کا 92 فیصد(کل 991 کلومیٹر میں سے) اور برانچ لائنز کا تقریباً 98 فیصد (کل 3840 کلومیٹر میں سے) زائد المیعاد ہو چکا ہے۔
حنیف عباسی کے مطابق ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر) خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ سگنلنگ سسٹم بھی چوری اور موسم کی سختیوں کے باعث شدید متاثر ہوا ہے  جس سے ٹرین آپریشنز میں خلل اور سیکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ان حالات میں احتیاطی طور پر ٹرینوں کی رفتار کم کر دی گئی ہے۔
صرف پٹری ہی نہیں، بلکہ پاکستان ریلوے کے دیگر اثاثے بھی فرسودہ ہو چکے ہیں:
موجودہ 1634 مسافر کوچز میں سے 1183 کوچز اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں۔
439 ڈیزل الیکٹرک انجنوں میں سے 233 انجن  بھی زائد المیعاد  قرار دیے جا چکے ہیں۔
یہ صورتحال ملک کے ریلوے نظام کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ ریلوے نہ صرف ایک عوامی سفری سہولت ہے بلکہ معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بھی ہے، جس کے لیے بنیادی اصلاحات اور سرمایہ کاری ناگزیرہوتی جا رہی ہے۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جعفر ایکسپرس تین روز کیلئے معطل، مسافروں کے پیسے ریفنڈ

گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جسکی بحالی کا کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تین روز کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ان کے ٹکٹ کے پیسے کا مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ تین دن بعد جعفر ایکسپریس کا بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان میں ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 12 افراد زخمی اور چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی بریک پیڈز پاکستان کے ریلوے نظام کی ترقی میں مددگار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ
  • بھارت سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ جھوٹ کی فیکٹری ہے; پاکستانی قونصلر
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس چوتھے روز بھی منسوخ
  • جعفر ایکسپریس سروس کوئٹہ سے پشاور کیلئے تیسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس مزید 3روز کے لیے بند
  • پاکستان سعودیہ صرف دفاعی تعاون نہیں بلکہ اسلامی عسکری اتحاد کی جانب نمایاں قدم ہے، ایاز میمن
  • جعفر ایکسپرس تین روز کیلئے معطل، مسافروں کے پیسے ریفنڈ
  • مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح میں کمی، پنکچویلٹی صرف 35 فیصد
  • پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل