ویب ڈیسک: اسلام آباد کے فیز 5 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بوگی میں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بروقت ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی ایک ایمبولینس، چار فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔

Caption

آگ مسافر ٹرین کے ایک ڈبے میں لگی تھی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر فائر فاٹنگ اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور، نقب زنی کے ملزم کی گرفتاری، کروڑوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

لاہور:

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے لاہور پولیس نے نقب زنی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ملزم دن کے وقت گھروں کی ریکی کرتا اور رات کے وقت ان گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔

ملزم سے برآمد ہونے والی اشیاء میں 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل جیولری، 6 قیمتی گھڑیاں، 2 ٹیبلٹس، موبائل فونز اور 6 عدد ایل سی ڈیز شامل ہیں۔

ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں سے طلائی زیورات اور دیگر سامان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی محمد نوید نے شاد باغ انویسٹی گیشن کے انچارج تنزیل الرحمٰن اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، نقب زنی کے ملزم کی گرفتاری، کروڑوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد
  • اسرائیل کی انسانیت دشمنی: غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال ہونے والے سامان کا داخلہ روک دیا
  •   کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے ، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
  • جعفر ایکسپریس 13 نومبر تک معطل، صوبے کے مسافروں کو شدید مشکلات
  • وانا کیڈٹ کالج میں خوارج کیخلاف آپریشن جاری، 650 افراد میں سے 115 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
  • نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی
  • پاکستان ریلوے نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا
  • اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
  • چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا سم کارڈ فروشوں کیخلاف آپریشن