اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بم دھماکے سے پانچ بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بچوں کو بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود سے تحفظ ملنا چاہیے۔

ادارے نے متاثرہ بچوں کے خاندانوں، دوستوں اور اس افسوسناک واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں ایسے بارودی مواد کی موجودگی کی مذمت کی ہے جس سے بچوں سمیت شہریوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

Tweet URL

یہ واقعہ تین روز قبل خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں پیش آیا جہاں بچوں نے ایک کھیت میں موجود مارٹر گولے کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا اور اسے گاؤں میں لے آئے جہاں وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پانچ بچے ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یونیسف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں اور ایسے دیگر مواد سے بچوں کو کہیں زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں کیونکہ جب وہ ایسی چیز دیکھتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے۔ جب یہ بارودی مواد پھٹتا ہے تو بڑوں کے مقابلے میں بچوں کو سنگین زخم آنے اور ان کی موت واقع ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

بارودی مواد سے تحفظ کی تربیت

رواں سال جنوری کے بعد یونیسف نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے تعاون سے 9,500 بچوں کو دھماکہ خیز مواد سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی دی ہے۔ اس تعلیم و تربیت کی بدولت بچوں، ان کی نگہداشت کرنے والوں اور اساتذہ کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے مواد کو پہچاننا اور اس سے بچنا کیونکر ممکن ہے۔

یونیسف نے پاکستان کی حکومت اور شراکت داروں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ تعلیم و تربیت مہیا کرنے میں تعاون کریں تاکہ بچوں کو تحفظ زندگی سے متعلق ضروری معلومات میسر آ سکیں۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ تمام بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود کو صاف کرنے، بچوں کو تحفظ دینے، متاثرین کی بحالی اور محفوظ ماحول میں زندگی گزارنے سے متعلق ہر بچے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے مرتکز اور تیزرفتار اقدامات کی ہنگامی بنیاد پر ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بارودی سرنگوں اور ا بچوں کو

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
  • فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی چلڈرن غزہ مارچ
  • فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی چلڈرن غزہ مارچ، لاکھوں طلبہ و طالبات شریک
  • جماعت اسلامی کا فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی چلڈرن غزہ  مارچ 
  • غزہ صیہونی فوج کے قبرستان میں تبدیل ہوجائیگا، القسام بریگیڈ
  • گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور