بی جے پی انتخابی عمل میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کررہی ہے، تیجسوی یادو
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اپوزیشن جماعتیں مسلسل ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور انکا موقف ہے کہ اس عمل کے ذریعے ووٹر لسٹ میں جانبدارانہ تبدیلیاں کر کے بی جے پی کو انتخابی فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلی کے لئے الیکشن کمیشن کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ تیجسوی یادو کا کہنا تھا کہ بہار کے لاکھوں ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں، کچھ کے پاس درست کاغذات نہیں ہیں اور کئی ایسے لوگ جو بہار سے باہر رہتے ہیں یہاں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہار کے لئے بدقسمتی ہے اور ایس آئی آر دراصل بی جے پی کی سیاسی سازش ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ اور ترقیاتی پیکیج ملنا چاہیے تھا لیکن اس کے بجائے ایس آئی آر کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ ایس آئی آر کے خلاف نہیں بلکہ اس کے غیر شفاف طریقہ کار کے خلاف ہیں۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ راہل گاندھی کے الزامات سیاسی فائدے کے لئے نہیں بلکہ ووٹ کے حق کے تحفظ کے لئے ہیں۔ راہل گاندھی کے پاس اس سلسلے میں مکمل شواہد موجود ہیں اور اگر کوئی ٹھوس ثبوت کے ساتھ بات کرے تو اسے خوش آمدید کہا جانا چاہیئے۔ جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ مہم اس لیے چلائی جا رہی ہے تاکہ آئندہ نسلیں بھی اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہ ہوں۔ یہ معاملہ آئین کی بالادستی اور عوام کے جمہوری حقوق کو محفوظ رکھنے کا ہے، نہ کہ کسی جماعتی مفاد کا۔ اپوزیشن جماعتیں مسلسل ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس عمل کے ذریعے ووٹر لسٹ میں جانبدارانہ تبدیلیاں کر کے بی جے پی کو انتخابی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تیجسوی یادو ایس آئی آر نے کہا کہ ووٹر لسٹ بی جے پی کے خلاف ہیں اور کے لئے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔