نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ملک بھر میں قائم 186 جانشینی سہولت مراکز میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا اور ملک بھر میں قائم 186 جانشینی سہولت مراکز میں درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق پاکستانی شہریوں کیلئے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہر صوبے کی درخواستیں وصول کریں گے، یہ مراکز اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ قانونی ورثا اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔ اس سے قبل جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبےمیں جمع ہوتی تھی، جہاں جائیداد واقع ہوا کرتی تھی، تاہم جانشینی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کے بعد نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جانشینی سرٹیفکیٹ
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔