City 42:
2025-09-20@03:16:32 GMT

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

 ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں مزید جدید خصوصیات اور سہولیات شامل کر کے صارفین کیلئے اسے مزید مؤثر اور کارآمد بنا دیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں نئی خصوصیات اور سہولیات کا اضافہ کر دیا۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ نہ صرف شہریوں کا وقت بچاتی ہے بلکہ ان کو بہت سی معلومات اور سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرتی ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

تاہم نادرا نے اس کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزیر خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔ اب نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ بک کرائیں، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کریں اور بائیو میٹرک تصدیق ہو یا خاندان کے افراد کی تفصیل سب کچھ پہلے سے زیادہ سہل اور آسان بنا دی گئی۔

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو زیادہ مؤثر اور باسہولت بنانے کیلیے اس میں نئی اپ ڈیٹس، نئے فیچرز اور نئی سہولیات شامل کر دی ہیں.

آئی ڈی Tracking چیک کرنے کی سہولت
درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت
خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کیلیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم
نادرا سنٹر میں اپائنٹمنٹ بجنگ کی سہولت
پہلے سے بہتر User Interface
موبائل ایپ کا استعمال اب زیادہ آسان
آج ہی اپنے موبائل میں پاک آئی ڈی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں اور نئے ورژن سے فائدہ اٹھائیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولت دینے کیلیے ہر لمحہ سرگرم عمل ہیں۔
 

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

یوٹیوب نے شارٹس کیلئے اب تک کا انقلابی فیچر لانچ کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر آپ یوٹیوب شارٹس بنانے کے شوقین ہیں لیکن ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے تو اب آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ گوگل نے اپنے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو جنریٹر ویو 3 کو یوٹیوب شارٹس میں شامل کر دیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین صرف لکھ کر بتائیں گے کہ وہ کس طرح کی ویڈیو چاہتے ہیں اور پھر ویژول اسٹائل جیسے انیمیٹڈ یا سنیماٹک کا انتخاب کریں گے، جس کے بعد ویو 3 خودکار طور پر مختصر ویڈیو تیار کر دے گا۔

ویو 3 کا فاسٹ ورژن 8 سیکنڈ کی ویڈیو بناتا ہے، جس کا معیار بہت اعلیٰ نہ بھی ہو، پھر بھی یہ کسی فلم فوٹیج کے بغیر متاثر کن مواد تخلیق کرتا ہے۔ جون 2025 میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ ویو 3 کو جلد یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنایا جائے گا اور اب یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے بتایا تھا کہ اے آئی سے صارفین کو لامحدود مواقع میسر آئیں گے اور ہر فرد جو اپنی کہانی شیئر کرنا چاہتا ہے، وہ اپنے خواب کو کیرئیر میں بدل سکے گا۔ ان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے نئی دنیا کے دروازے کھول دے گی۔

ویو 3 کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف تحریری ہدایات کی بنیاد پر مکمل کلپس تیار کرتا ہے، جن میں آڈیو اور ویڈیو دونوں شامل ہوتے ہیں۔ اس کی بنائی گئی ویڈیوز اتنی حقیقی لگتی ہیں کہ دیکھنے والے کو بظاہر یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوب نے شارٹس کیلئے اب تک کا انقلابی فیچر لانچ کردیا
  • محمدبن سلمان 22ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، طاہر اشرفی کا دعویٰ
  • غلام حسین سوہو کاتقرر: وفاق سے تفصیلی جواب طلب
  • میٹا نے اے آئی چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟
  • شفاف اور فوری تحقیقات کیلئے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • سیلز ٹیکس انٹیگریشن پرائیویٹ کمپنیوں کی مبینہ لوٹ مار تاجروں کیلئے دردِ سر بن گئی
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • غزہ میں طبی سہولیات کانظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے‘ جماعت اہلسنتّ
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں