نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی:
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نےجانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا اور ملک بھر میں قائم 186جانشینی سہولت مراکز میں درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق پاکستانی شہریوں کےلیےجانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہرصوبے کی درخواستیں وصول کریں گے، یہ مراکز اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ قانونی ورثا اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کےکسی بھی مرکز پر کراسکتے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔
اس سے قبل جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبےمیں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہوا کرتی تھی، تاہم جانشینی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کے بعد نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جانشینی سرٹیفکیٹ
پڑھیں:
سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
قیصرکھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھرتی کا معاملہ، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل،کمیشن افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے،امتحان میں مجموعی طورپر 80 ہزار سے زائدامیدواروں نے شرکت کی۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور ممبران نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں قائم امتحانی سینٹرز کے دورے کئے ۔ممبر پی پی ایس سی عارف نواز خان نے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا، موبائل فون سگنل جیمرز کو چیک کیاگیا. امیدواروں سے ان کے مسائل اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ریجنل انچارج کو بہترین انتظامات کرنے پرسنٹرانتظامیہ شاباش دی۔امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی چھ ڈویژنز فیصل آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں منعقد ہو ئے۔
بلدیاتی انتخابات ؛ آئی پی پی کے صدر نے پنجاب کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے
Ansa Awais Content Writer