شہید عارف الحسینیؒ بابصیرت، شجاع، جذبہ شہادت سے سر شار مجاہد اور حقیقی وارث کربلا تھے، علامہ راجہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دور قیادت، ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اسی راستے میں جام شہادت نوش کی لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 5 اگست 1988ء قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے تمام فرزندان اسلام و ولایت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور علمبردار تھے، آپ بابصیرت، شجاع، جذبہ شہادت سے سر شار مجاہد اور حقیقی وارث کربلا تھے، حقیقی معنوں میں فرزند کربلا تھے، شہید قائد نے ہمیشہ اجتماعی زندگی کو اپنی ذاتی زندگی پر ترجیح دی، قوم و ملت کے سچے دردمند ہونے کے ناطے قومی مفادات اور سربلندی کی راہ پر گامزن رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید قائد سید عارف الحسینی اسلام ناب کی ترویج اور عوامی حقوق کے لیے مسلسل کوشاں رہے، آپ نے ملت پاکستان کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا، قوم کے وارث و نگہبان آپ کی محبت ہمارے دلوں کا سرمایہ اور روحوں کی پاکیزگی کا سامان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے ملک کے چپے چپے کے دورے کیے اور کونے کونے میں لبیک یاحسینؑ کی صدائیں گونج اٹھیں، اس وقت کی طاغوتی و استعماری قوتیں بھی آپ کے فکری عزائم سے خائف تھیں، شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دور قیادت، ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اسی راستے میں جام شہادت نوش کی لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید قائد
پڑھیں:
یوم استحصال کشمیر: یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی مزار قائد پر حاضری
کراچی:یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔
مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مشعال ملک نے مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے کی ترقی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے آج ایک ہونا ہوگا، معرکہ حق میں پاکستانی میڈیا نے حقائق پرمبنی رپورٹنگ کی۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف قوانین پاس کئے جارہے ہیں، بھارت کا مستقبل بدترین دیکھ رہی ہوں، ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ اگربھارتی نہیں نکلے تو ان کا حال بھی یہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پرقبضہ کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، مودی ایک پاگل اور خبط الحواس آدمی ہے، یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کےلئے خطرے کی علامت ہے، ابھی بھی وقت ہے بھارتی عوام نکل آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ہرفورم پربات کی ہے، وقت آگیا ہے کہ حتمی حل کی طرف جائیں، کشمیرکامسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔