2025-08-13@14:41:03 GMT
تلاش کی گنتی: 8438

«صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی»:

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے قانون سے لوگوں کو مہم سے روکا جائے گا، مجھ پر ریاست نے بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، سعد رفیق بار بار ہمیں کہتے تھے ہم بھگت چکے، یہ بھگتیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم پہلی بار حکومت میں آئے اور ہمیں سمجھ نہ تھی، آج جو قانون سازی ہورہی ہے، یہ لوگ بھگتیں...
    کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کرینگے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم نہ کبھی طالبان کو سپورٹ کریں گے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے قانون سے لوگوں کو مہم سے روکا جائے گا، مجھ پر ریاست نے بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، سعد رفیق بار بار ہمیں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل، اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔بدھ کو ینگ ڈیویلپمنٹ فیلوشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک بدامنی اور انتشار کا خاتمہ نہ ہو، پالیسیوں میں کم از کم ایک دہائی تک تسلسل برقرار نہ رکھا جائے، اور اداروں کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی وژنز اور منصوبے (وژن 2010اور وژن 2025)اپنی...
    اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آئی ایس او کے صالح، باکردار اور انقلابی جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علامہ اقبال، رہبر معظم، رہبر کبیر اور قائد شہید کے فکر کی پیروی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کی مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر تربیتی نشست سے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ان کی اصلاح، تعلیم اور تربیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر ہم یہ...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا، انہوں نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا، پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا، انہوں نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا، پوری بھارتی عوام آج مودی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور جنید افضل ساہی کی سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف اور ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر شہزاد شوکت پیش ہوئے۔ بیرسٹر شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدموں میں سزائیں سنائی الیکشن کمیشن نے سپیکر کا ریفرنس آئے بغیر ہی درخواست گزاروں کو نااہل قرار دے دیا جبکہ سپیکر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے جبکہ آصف علی زرداری ہی پاکستان کے صدر ہیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے۔ یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور نا ہی آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں اور صدر ہی رہیں گے۔ مزید :
    قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی نے آرمڈ فورسز یا سول آرمڈ فورسز کو 3 ماہ کے لیے مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا بل منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024 کی شق وار منظوری دے دی گئی، بل کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سید نوید قمر کی متعارف کرائی گئی ترامیم کو کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔اپوزیشن نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک کی مخالفت کی، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رکن عالیہ حمزہ نے کہا...
    سُروں کا مقابلہ لیے پاکستان آئیڈل جلد ٹی وی اسکرین پر آنے والا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔  جہاں پاکستان آئیڈل 2025 میں حصہ لینے کیلئے پاکستان بھر سے اُمیدوار پُرجوش ہیں وہیں سوشل میڈیا پر مداح یہ جاننے کیلئے بےقرار ہیں کہ اس شو کی میزبانی کون کرے گا۔  نجی میڈیا کے مطابق آواز کا جادو جگانے اور مختلف آوازوں میں پیروڈی کرنے کیلئے مشہور اداکار و میزبان اور مشہور آرٹسٹ شفاعت علی رواں سال پاکستان آئیڈل کی میزبانی کریں گے  جبکہ پروگرام کے ججز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ ججز میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان آئیڈل 2025...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت رواں دواں ہے، فیلڈ مارشل کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے حضرت علی ہجویریؒ کے عرس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت عطا فرمائی ہے۔ پاکستان آہستہ آہستہ دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ معیشت بہتر ہورہی ہے۔ ہمارے سفارتی معاملات میں بھی اللہ تعالیٰ بڑی کرم نوازی کر رہے ہیں۔ انشااللہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری و ساری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر اسلام کے ایک مضبوط قلعہ کے طور پر نہیں ابھرتا۔ یہ سفر...
    5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور اس فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم نہ صرف یوم آزادی منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت دی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع نصیب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں...
    امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پرمشترکہ فوجی مشقوں سے قبل، شمالی کوریا نے اپنی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے توپ خانے کی مشقیں کی ہیں، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ مشقیں کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے جنگ لڑنے کی صلاحیت اور پوری فوج کی جنگی تیاری کو کامل بنانے کے منصوبے کے تحت منعقد کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مفاہمت کی کوششیں مسترد کر دیں سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شرکا نے اپنے اہداف تباہ کرتے ہوئے ’تیز نقل وحرکت اوراچانک کارروائیوں‘ پرمہارت حاصل کی اورٹیکٹیکل توپ خانے کی ذیلی یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے مقابلوں کے ذریعے توپ خانے کے ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی کو...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی نئے یا بڑے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کیا گیا بلکہ معمول کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز کبھی چند گھنٹوں کے لیے ہوتے ہیں، کبھی ایک دن کے لیے، اور بعض اوقات طویل بھی ہو سکتے ہیں، جن میں سویلینز کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے تاکہ اجتماعی نقصان کم سے کم ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے اور صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کے تحت کارروائیاں کی...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے امریکی سرزمین پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی دعوت حاصل کرکے ایک ’ذاتی فتح‘ حاصل کی ہے، اور یہ ملاقات ماسکو پر نئی پابندیوں میں مزید تاخیر کا باعث بنے گی۔ صدر زیلنسکی نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس سے فوجیں واپس بلانے کے امکان کو امن معاہدے کا حصہ بنانے سے بھی انکار کر دیا، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور صدر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے زمین کے تبادلے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سربراہی اجلاس جمعہ کو الاسکا میں ہونے والا ہے، جو 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی اور روسی...
    کوئٹہ میں 14 اگست یوم آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مختلف سرکاری عمارتوں، اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جو رات کے وقت ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایسا علاقہ جو 14 اگست 1947 کے ایک سال بعد آزاد ہوا شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور بینرز آویزاں ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد آزادی کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کوئٹہ کی فضا میں حب الوطنی کے گیت اور قومی ترانے گونج رہے ہیں جو جشن کے ماحول کو مزید پرجوش بنا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے...
    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر رستوں میں سبیلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، لوگوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے، پیدل چلنے والوں کے خلاف جو سیکورٹی لگائی جا رہی ہے وہ حفاظت پر کیوں نہیں لگاتے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پنجاب میں چہلم امام حسینؑ پر لگائی گئی غیر قانونی پابندیوں کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جو اس وقت لاقانونیت ہے وہ اس وقت "الامان و الحفیظ" ہے، ابھی چہلم آرہا ہے لوگوں...
    محکمہ بہبود آبادی سندھ جان ہاپکنز اور زیبسٹ یونیورسٹی کے ذریعے گھر گھر سروے کرے گا، جو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مدد سے مکمل ہوگا اور فیملی پلاننگ 2030ء کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نس بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہر سال آبادی ایک ضلع کی آبادی جتنی بڑھ رہی ہے، جس کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت مردوں میں نس بندی (ایسا مستقل آپریشن جس کے بعد بچے پیدا نہیں ہوتے) اور خواتین میں بچوں کی پیدائش میں تین ماہ کا وقفہ دینے کیلئے خود لگانے والے انجیکشن سایانا پریس کو عام کر رہی ہے۔ محکمہ بہبود آبادی سندھ جان ہاپکنز یونیورسٹی...
    سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم...
    پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس نے کہا ہے 14 اگست کو احتجاج ہوگا، اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا یے بلکل غلط کہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا یے بلکل غلط کہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس نے کہا ہے 14 اگست کو احتجاج ہوگا، اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا یے بلکل غلط کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی آزادی کا اور یکجہتی کا دن ہے، اس...
    گزشتہ شب اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد شہید ہو گئے جبکہ دوسری جانب قاہرہ پہنچنے والے ہیں تاکہ امریکا کے حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبصرہ، ’ایکس‘ نے اے آئی چیٹ بوٹ کو معطل کردیا قطر میں ہونے والی بالواسطہ ملاقاتیں جولائی کے آخر میں ناکام رہی تھیں جس کے بعد اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر سازش کی بنیاد پر الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کی یہ پلاننگ بھی بڑھتی جارہی ہے کہ وہ...
    سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے تحریری...
    راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ دونوں بہنیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً جیل کے قریب دھرنا دے رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ان سے پرامن طور پر واپس جانے کی درخواست کی، تاہم انکار پر انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران...
      بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انسانیت سوز المیہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مظالم پر عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم کے مترادف ہے۔ پریانکا گاندھی نے بھارتی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا...
    وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ(فائل فوٹو)۔ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بطور وزیر کہہ رہا ہوں اس وقت میرے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی ممانعت نہیں، ترمیم جب بھی ہوگی سب کے سامنے ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کی مووز جب ہوتی ہیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے۔ پہلے ایک ترمیم پروپوز کی جاتی ہے پھر اسے کابینہ میں لے جایا جاتا ہے۔ اس پربات چیت کے بعد تجویز ہاؤس میں آتی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ یہ سارا عمل جب شروع ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا۔
    سٹی42:  وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کسی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہوسکتی،9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، 9 مئی سانحہ کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا،کسی بھی مجرم کی سزا احتجاج سے ختم نہیں ہوسکتی۔ سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے  پی ٹی آئی کے بعض ارکان پارلیمنٹ سمیت کئی افراد کو نو مئی 2023 کے پر تشدد واقعات کے مقدمات میں سزائین ہونے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیمار اہلیہ کا مذاق اُڑایا گیا...
    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ آف ویٹیکن پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے اور جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے امدادی راستے کھلوانے کے لیے کردار ادا کرنے اپیل کی ہے۔ موسیقی کی دنیا کی 66 سالہ اسٹار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے درمیان وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کوئی غزہ جانے سے روک نہیں سکتا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اب مکمل طور پر انسانی امداد کے دروازے کھلوانے ہوں گے تاکہ غزہ کے معصوم بچوں کو بچا سکیں۔ اب ہمارے پاس وقت نہیں بچا ہے۔ امریکی گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے روکّو رچی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بھوک سے سینکڑوں لوگوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں بہت سارے بچے بھی شامل ہیں اور لاکھوں لوگوں کو بھوک سے مرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے، اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 18430 بچے شامل ہیں۔ پرینکا گاندھی کی رکن پارلیمنٹ نے مودی حکومت کو اس حقیقت پر تنقید کی کہ جب اسرائیل فلسطین کے لوگوں پر تباہی مچا رہا ہے تو یہ اب بھی خاموش ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل نے قتل عام مچایا ہے، اس نے 60 ہزار...
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں لرآمدک قوم نے گرینڈ جرگے کے دوران واضح اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو پناہ نہیں دی جائے گی، اور جو ایسا کرے گا اسے علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔ یہ اہم جرگہ بارو کے علاقے میں بزرگ رہنما **ملک فضل ربی** کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں لرآمدک قوم کے عمائدین، مشران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک گل کریم خان، ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سالارزئی کی سرزمین پر ہم کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا گھر ہے، ہم اسے کسی کے رحم و...
    سندھ حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلیے نس بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں ہر سال آبادی ایک ضلع کی آبادی جتنی بڑھ رہی ہے۔ جس کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت مردوں میں نس بندی (ایسا مستقل آپریشن جس کے بعد بچے پیدا نہیں ہوتے) اور خواتین میں بچوں کی پیدائش میں تین ماہ کا وقفہ دینے کے لیئے خود لگانے والے انجیکشن سایانا پریس کو عام کر رہی ہے۔ محکمہ بہبود آبادی سندھ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ساتھ مل کر صوبے کی 1,600 یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر سروے کی تیاریاں کررہا ہے۔ سکریٹری بہبود آبادی سندھ حفیظ اللہ عباسی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ محکمہ ساحلی علاقوں اور جزیروں میں...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔ یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔ انہوں ںے کہا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) جاری بیان میںصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار روز میں 50بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور “کسٹوڈین آف دی ہاؤس” وہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مذاکرات ہیں اور وہ اس مقصد کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ سپیکر کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن واک آؤٹ کر کے ایوان سے چلی گئی۔ منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے یہ پیشکش اس وقت کی جب اپوزیشن رکن اسد قیصر نے ایوان میں اپوزیشن...
    حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے،خالد حسین باٹھ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)کسان اتحادکے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم کرے، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے، کرپشن مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور زرعی سکینڈلز کی رپورٹس عوام کے سامنے لائے، حکومت نے گندم کا گندم کاشت ہونے سے پہلے ریٹ طے نہ کیا تو کسان گندم کاشت نہیں کرے گا،جس سے اربوں ڈالرز کی گندم باہر سے منگوانی پڑے گی،شوگر مافیا من مانی کر رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،مطالبات پورے نہ ہوئے توپورے ملک کے کسان اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔ انہوں نے ان خیالات...
    ڈاکٹر عائشہ جلال بین الاقوامی شہرت یافتہ مورخ، اسکالر اور تاریخ کی استاد ہیں۔ وہ ایک مشہور امریکی یونیورسٹی میں برسوں سے پڑھا رہی ہیں اور پاکستان اور جنوبی ایشیا پر ان کی کئی کتابیں آچکی ہیں، جبکہ اسلامی تحریکوں اور جہاد کے اثرات کے حوالے سے بھی ان کی ایک کتاب شائع ہوئی۔ ڈاکٹر عائشہ جلال سے ایک زمانے میں ایک تفصیلی انٹرویو کیا تھا اور بہت سے ایسے موضوعات پر گفتگو ہوئی جو آج بھی تروتازہ اور اہم ہیں۔ اس انٹرویو کو اپنی زیر طبع کتاب میں شامل کروں گا، اس انٹرویو کے چند اقتباسات وی نیوز کے قارئین کے لیے 4 دن پہلے پیش کیے تھے، اس کا دوسرا اور آخری حصہ آج پیش خدمت ہے۔ ڈاکٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے،اطلاعات کی بنیاد پر ملک میں روزانہ 190 سے زائد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔(جاری ہے) منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے نکتہ اعتراض پر نے کہا کہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوں کیونکہ میرا سگا بھائی ریحان زیب دہشت گردی کا نشانہ بنا، آپریشن اور بدامنی کا سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوتا ہے، اس مسئلہ کاحل آپریشن نہیں...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر اور سابق صدر ٹیوٹا بورڈ آف مینجمنٹ فیصل آباد انجینئر عاصم منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نئی جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر ان مقاصد کے حصول کیلئے عملی اور قابل عمل اقدامات کر ررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے ٹیوٹا کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بارے ٹیم سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس ٹیم نے فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا اورنئے شروع کئے جانے والے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے، اس روز کوئی احتجاج نہیں ہوگا، ہم جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منائیں گے۔ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، اس روز ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے انہوں نے کہاکہ اس روز پوری قوم باہر نکلے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاسی و سماجی کارکن اور ڈسٹریکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے سابق ممبر کا کہنا تھا کہ 25 کتابوں پر حکومتی پابندی غیر جمہوری عمل ہے جس سے بھارت کو کچھ ہاتھ نہیں آئیگا اور وہ اس عمل سے کوئی بھی چیز حاصل نہیں کرسکتا ہے، بی جے پی کے ذریعے انجام دی جانیوالی نفرت کی سیاست بھارتی سیکیولرازم اور جمہوریت کیلئے شدید خطرہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںمودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کے خاتمے کو 6 سال گزر چکے ہیں۔ 5 اگست 2019ء کے بعد وادی کشمیر کے سیاسی، دینی و سماجی رہنماؤں کو شدید ترین عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ 6 برسوں میں...
    اقرار الحسن جو پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی میزبان ہیں ان شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پیشہ ورانہ کام کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی اور خصوصاً تین شادیوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ علی حمزہ کے پوڈکاسٹ میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ تیسری اہلیہ عروسہ کی کون سی عادت انہیں ناپسند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرح باقی بیویوں سے دُور کیوں رہتی ہیں؟ اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں سے متعلق اہم باتیں بتادیں اقرار الحسن نے بتایا کہ عروسہ سے ان کی سات آٹھ سال سے دوستی تھی۔ وہ بہت زندہ دل اور خوش مزاج ہیں۔ انہوں...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینابیس (بھنگ) کو کم خطرناک دوا کے طور پر دوبارہ درجہ بندی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ موضوع ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ درست فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے طبی استعمال والی کینابیس کے بارے میں اچھی باتیں سنیں ہیں، لیکن باقی معاملات میں کچھ منفی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ اس کے خلاف ہیں، خاص طور پر...
     مشہور یوٹیوب ٹریول چینل ‘واک ود ترنا’ کے بانی اور ٹریول ویلاگر امرک سنگھ کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ پیر کی شام پولیس اسٹیشن بلائے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ان کی اہلیہ من پریت کور کے مطابق، امرک سنگھ کو لوہیاں پولیس اسٹیشن جالندھر میں گزشتہ برس کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے معلومات دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سکھ مذہبی مقامات اور ثقافتی مقامات پر مبنی ویڈیوز بنائی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے ’اجے دیوگن کی جگہ کوئی سکھ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتا تو اسے غدار کہا جاتا‘، بھارتی غصے سے پھٹ پڑے پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی کہ امرک سنگھ...
    حیدرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر اقوام متحدہ سے بھی پابندی لگوائی جائے۔ خان بہادر حسن علی آفندی پارک حیدر آباد کے افتتاح کے  موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف عوام کو نشانہ بناتی ہیں بلکہ دشمن ممالک کا ساتھ بھی دیتی ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار...
    معروف مارشل آرٹسٹ اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں اسٹنٹس خود انجام دینے کے باوجود ہر بار خوف محسوس کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ اداکار نے سوئٹزرلینڈ میں منعقد لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران ایک تقریر میں انکشاف کیا کہ وہ ہر بڑے اور خطرناک منظر کی عکس بندی سے قبل نروس ہو جاتے ہیں اور انہیں یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ کہیں سیٹ پر خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے ان کی جان نہ چلی جائے۔ جیکی چن نے کہا کہ وہ خود کو "سپر مین” نہیں سمجھتے اور ہر اسٹنٹ سے قبل دل میں خوف محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما...
    کھوپڑی سنک گئی تو۔۔۔‘؛ متھن چکرورتی کی بلاول اور پاکستانیوں کو انتہائی نازیبا دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز مودی کی انتہا پسند حکمراں جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی“ (بی جے پی) کے رہنما اور بولی وُڈ اداکار متھن چکرورتی نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر انتہائی نامناسب ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بلاول نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں تبدیلیوں پر سخت وارننگ دی تھی۔متھن چکرورتی نے کلکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’اگر ایسی باتیں کرتے رہیں اور ہماری کھوپڑی سنک گئی تو ایک کے بعد ایک براہموس میزائل چلے گا۔‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 ) پاکستان اور امریکا کے درمیان غیر معمولی قربت نے بھارت کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے برطانوی جریدے” فنانشل ٹائمز“ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے موسم گرما میں دو بار امریکا کے اعلی سطحی دورے کیے سب سے حالیہ دورہ فلوریڈا کا تھا جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی .(جاری ہے) جنرل عاصم منیر نے اس سے قبل جون میں صدر ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے کا نجی دوپہر کا کھانا کھایا، جو...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز اور کوکا کولا سے لے کر ایمازون اور ایپل تک امریکی کمپنیوں کو بھارت میں بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا ہے کیونکہ کاروباری شخصیات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی امریکی محصولات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں.(جاری ہے) دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت امریکی برانڈز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جو تیزی سے اپنے کاروبار...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے، موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے، یہاں تعلیم اور امتحانات کا نظام دنیا کا فرسودہ ترین نظام ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلیم تباہ و برباد ہے، یہ پی ڈی ایم کا نظام ہے، ملک بھر میں اسکول بیچ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے اثر ہوتا ہے، 14 اگست کے بعد از سر نو مہم چلائیں گے، پاکستان کو نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔حافظ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 14 اگست کے ساتھ 13 اگست (بدھ) کو بھی عام تعطیل قرار دے دیا، جس کا مطلب ہے کہ شہری دو دن مسلسل آرام کر سکیں گے۔ یہ اعلان ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے—جیسے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال—حسبِ معمول کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔  نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
     ملک اشرف: ضلعی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام عدالتیں 14 اور 15 اگست کو تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔  14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی,15 اگست حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر عدالتوں کی چھٹی ہوگی. لاہور ہائیکورٹ اور تمام مقامی عدالتیں دونوں دن بند رہیں گی. سیشن ججز اور بار عہدیداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا.
    ویب ڈیسک: ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ زرعی...
    اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،حکومت بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی تشکیل دی گئی ہے اور اسے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی ترقی اور انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے یہ زمانہ درست اور غلط سچ اور جھوٹ، معلومات اور گمراہ کن بیانیے کی پہچان کا دور ہے ،ایسے حالات میں نوجوانوں...
    فائل فوٹو سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہوسکتا ہے، آج فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ بولنا چاہتا ہوں۔ بانی پی ٹی...
    تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک، کرسٹیانو رونالڈو، نے اپنی دیرینہ محبت جارجینا روڈریگز کو آخرکار منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔ چند دن پہلے، 31 سالہ جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہے اور انگلی میں جڑا ہوا چمکتا ہوا ہیرا سب کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہاں — اس زندگی میں بھی اور ہر زندگی میں بھی۔” رونالڈو اور جارجینا کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی، جب وہ میڈرڈ کے گچی اسٹور پر کام کر رہی تھیں اور قسمت نے دونوں کو آمنے سامنے کر دیا۔ اس ملاقات نے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے قوم 14 اگست کو یومِ آزادی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بھرپور جوش و خروش سے جشن منائے گی۔ جبکہ فتنہ پارٹی شرپسندی اور انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ ایک مخصوص ٹولہ ہر قومی دن کو سیاست کی نذر کر دیتا ہے۔ قومی دن پر احتجاج کرنا کسی محبِ وطن جماعت کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا۔ یہ وہی 2014ء کے دھرنوں کی پیداوار جماعت ہے جس نے احتجاج اور دھرنوں کو اپنا مشغلہ بنا لیا ہے۔ اس جماعت کے نزدیک نہ کوئی قومی دن محترم ہے اور نہ ہی کوئی مذہبی تہوار۔ اگر کسی نے...
    پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
    گاریابند کے نوجوان کے لیے ایک عام سا موبائل سم خریدنا زندگی کا انوکھا تجربہ بن گیا، جب اسے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان راجت پٹیدار کا پرانا نمبر مل گیا اور اس پر ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور دیگر کھلاڑیوں کے فون آنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ منیش بسی نے جون کے آخر میں دیو بھوگ کے ایک چھوٹے موبائل اسٹور سے سم کارڈ خریدا۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹ اپ کے دوران اس کے دوست نے دیکھا کہ پروفائل تصویر راجت پٹیدار کی ہے، لیکن انہوں نے اس پر خاص دھیان نہ دیا۔ جلد ہی انہیں فون آنے لگے جن میں کال کرنے والے خود کو ویرات کوہلی، اے بی ڈی...
    شاہ محمود قریشی نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ خالی قرار دی گئی نشستوں کو الیکشن میں خالی نہ چھوڑیں بلکہ ان پر پی ٹی آئی کے خواہش مندوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیں کیوں کہ جبر اور انتقام کے باوجود ہمیں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ الیکشن لڑنا ہی ہمارے سیاسی مفاد میں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اس سے قبل بھی بانی چیئرمین کو متعدد پیغامات بھیج چکے ہیں مگر لگتا ہے کہ سینئر رہنما کی نہیں سنی جا رہی۔ انھیں جیل سے کوئی جواب ملتا ہے اور نہ ہی ان کے شکوؤں پر توجہ دی جاتی ہے اور شاہ محمود قریشی سے کہیں جونیئر رہنما اور...
    آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ بسمہ آصف نے اپنی پہلی تقریر اردو زبان میں کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں جب بسمہ آصف نے اردو زبان میں "السلام علیکم" کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا تو ایوان میں موجود تمام اراکین نے نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ بسمہ آصف نے جذباتی انداز میں کہا کہ میری شناخت صرف میری ذات نہیں، میری جڑیں پاکستان سے ہیں، میری زبان اردو ہے اور مجھے اپنی پنجابی ثقافت پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کا منتخب ہونا صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ آسٹریلیا میں بسنے والے تمام تارکین وطن کی نمائندگی ہے۔...
    اپنے مذمتی بیان میں عزاداری ونگ بلوچستان کے صدر ذاکر حسین نے مطالبہ کیا کہ جلوسِ عزاداری چہلم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان عزاداری ونگ کے صدر ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ ضلع صحبت پور بلوچستان کے صدر مقام صحبت پور سٹی میں انتظامیہ کی جانب سے چہلمِ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کے جلوس عزا کو روکنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، صحبت پور کا جلوس روایتی اور قدیمی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ اربعین حسینیؑ کے جلوس عزا ناصرف ہماری دینی و تاریخی روایات کا حصہ ہیں بلکہ امن، ایثار، بھائی چارے اور حق کی سربلندی کی علامت بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت ہو گیا اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ناانصافی کی چھری اِسی طرح چلتی رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اس موقع...
     سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں۔   شہباز شریف نے ملکی معیشت کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ ملکی معاشی سمت کا یہ اسکور 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے،  گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے سے سسٹم میں شفافیت آئی، تاجر...
    پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بچوں کی صحت کے تحفظ، ماؤں کو بااختیار بنانے اور دودھ پلانے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کردیے۔ یہ اعلامیہ پارلیمنٹرین ایڈووکیسی فورم برائے بچاؤ، تحفظ اور حوصلہ افزائی برائے دودھ پلانے کے موقع پر جاری کیا گیا، جو یونیسف اور ویمن پارلیمنٹری کاکس کے اشتراک سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ اس موقع پر حاضرین نے ماں کے دودھ پلانے کو صحت...
      بھٹ شاہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو مودی حکومت کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم جھکنے والی نہیں ہے۔ **شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں جنگ مسلط کی، لیکن پاکستان نے جس دلیری اور حکمت سے جواب دیا، وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ختم ضرور کی انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن جب بھی جنگ ہم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سینئر اہلکاروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مبینہ بے نامی لین دین اور گاڑیوں کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے مستقبل پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے. بزنس ریکاڈر کے مطابق ایف بی آر حکام نے ان تبادلوں کو معمول کی انتظامی کارروائی قرار دیا ہے لیکن اس بار ان تبادلوں نے حساس تحقیقات میں مداخلت کے خدشات کو جنم دیا ہے اس کی ایک وجہ ان میں سے ایک افسر کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کی تعیناتی طاقتور لابیوں کے خلاف کارروائی کے باعث سزا...
    غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، چھ روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔حج اخراجات کی پہلی قسط...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
    ویب ڈیسک :سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔  سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، 6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔ وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔  سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا 13 ارب 34 کروڑ کی تعلیمی گرانٹ لینے کا فیصلہ حج اخراجات کی پہلی قسط...
    بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے...
    نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں محض رہائشیوں کو پریشان کرنے اور کم قیمت پر جائیدادیں خریدنے کی سازش ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا، اور ان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں...
    برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ اس منصوبے کے جواب میں کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا ہے. جرمن نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے لیے ہتھیار نہیں پہنچا سکتے جو اب صرف فوجی ذرائع تک رہ گیا رہا ہے ہم سفارتی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کر رہے ہیں غزہ میں بڑھتا ہوا انسانی بحران اور انکلیو پر فوجی کنٹرول میں اضافہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں نے جرمنی کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے جو تاریخی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کی بجاے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022 کو ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022 کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں...
    جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں چیئرمین متحدہ نے کہا کہ 2018ء میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا...
    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں انتھونی نوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اہم قرارداد پیش کی۔  پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں۔  پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو...
    پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
    تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی بارہ روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد ایک نیا اور سنسنی خیز مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں درجنوں ایرانی جوہری ماہرین کی ہلاکت کے بعد تہران نے اپنے باقی ماندہ سائنس دانوں کو فوراً منظر عام سے غائب کر کے انتہائی محفوظ اور خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ مقامات یا تو تہران کے سخت سکیورٹی والے علاقے ہیں یا پھر شمالی ایران کے ساحلی شہروں میں ایسے محفوظ ٹھکانے جہاں عام لوگوں کا داخلہ ممکن نہیں۔ متعدد سائنس دان اچانک اپنے گھروں اور یونیورسٹیوں سے غائب ہو گئے ہیں، اور ان کی جگہ ایسے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا...
    اترکاشی میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے بھارتی فوج کے متعدد اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھارالی گاؤں میں مکانات، سڑکیں اور فوجی تنصیبات شدید متاثر ہوئیں۔ بھارتی جریدے ’منٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق، فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے اور 5 دن گزرنے کے باوجود لاپتہ اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی اترکاشی جیسے سانحات کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)فائونڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کے عمل کیلئے جو رفتار درکار ہے اس کے مطابق پیشرفت نہیں کی جارہی ، ایف بی آر کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے اس کے ڈھانچے کو نئی بنیاد دینے کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین سے اسٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پالیسی بنانے والے مستقل مزاجی کی بجائے ایڈ ہاک ازم کو ترجیح دیتے ہیں...
    کراچی: ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ میں سوریا کمار یادیو کی عدم دستیابی پر بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی۔ سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں جرمنی میں ہرنیا کی سرجری کروائی ہے، وہ سردست بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ری ہیبلی ٹیشن کررہے ہیں۔  توقع ہے کہ سوریا کمار ایشیا کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے لیکن اگر وہ آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تو بھارت کو کسی دوسرے پلیئر کو قیادت سونپنا پڑے گی۔  اس لیے  متبادل قیادت کے لیے دیگر ناموں پر غور بھی جاری ہے، ایسے میں شبمن گل، اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا کے نام سامنے آئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
    ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی سابقہ اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ کے دوران ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیو یارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی پر مداح بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا چائلڈ ورژن اور والد کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Just Jared (@justjared) مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کی بیٹی کو بھی ہالی ووڈ...
    مظفرآباد: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مظفرآباد میں جدید فری لانسنگ حب قائم کیا۔ ایس سی او خصوصی افراد کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر روزگار کے نئے دروازے کھول رہا ہے جبکہ ایس سی او ہنر کے ساتھ خود اعتمادی اور امید کی بحالی کا بھی ضامن ہے۔ مظفرآباد کی عجوہ، عزم کی وہ کہانی جسے ایس سی او نے خواب دیکھنے کے لیے نئی آنکھیں دیں۔ عجوہ کے والد نے بیٹی کے عزم و ہمت کی کہانی سناتے ہوئے کہا: کہ میرا نام سید ابرار حسین شاہ ہے اور میں مظفرآباد آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں، میری ایک بیٹی عجوہ ہے جو پیدائشی...
     ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے مشروط ہوں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے۔  پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء  کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء  کو ہوئی  جب کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022ء  کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026ء  اور پہاڑی علاقوں میں...