بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔
صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب  اترپردیش  کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کیا بتاتی ہیں؟
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ غالباً ڈرائیور کی غفلت یا تھکن  کے باعث پیش آیا، تاہم مکمل حقائق سامنے آنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق

تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے دم توڑ گئیں۔

حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سمرا شیخ اور زخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ ناز کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہر میں کسی کوچنگ سینٹر یا پرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں، حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لیکر کے ڈرائیور کاشف عزیز کو حراست میں لے لیا اور حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مدینہ بس حادثہ، جاں بحق ہونے والے تمام عمرہ زائرین میں واحد بچ جانے والا مسافر کون ہے؟
  • مدینہ بس حادثہ: بھارتی خاندان کی ایک ساتھ موت، آخری لمحے کی دردناک کہانی سامنے آئی
  • مدینہ میں آئل ٹینکر بھارتی عمرہ زائرین کی بس سے ٹکرا گیا‘ 45 افراد جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
  • سعودی عرب، بھارتی زائرین کی بس کو المناک حادثہ، 42 جاں بحق
  • افریقی ملک کانگو میں کان دھنسنے کا المناک حادثہ، 30 سے زائد افراد جاں بحق
  • لاہور، باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق،12زخمی
  • راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا
  • کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق