لاہور کی عدالتیں 14 اور 15 اگست کو بند رہیں گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ملک اشرف: ضلعی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام عدالتیں 14 اور 15 اگست کو تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔
14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی,15 اگست حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر عدالتوں کی چھٹی ہوگی.
لاہور ہائیکورٹ اور تمام مقامی عدالتیں دونوں دن بند رہیں گی.
سیشن ججز اور بار عہدیداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 3 افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 55 سال کی عذرا، 2 سال کا صائم، 19 سال کا آفتاب شامل ہیں جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نیچے گر گئی ہے۔
پولیس کے مطابق شبہ ہے گھر میں چولہا کھلا رہنے سے گیس جمع ہوتی رہی، گیس جمع ہونے سے اچانک دھماکا ہوا۔