لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بزرگ خاتون

پڑھیں:

اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں واپڈا کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان ظفر اقبال سے بجلی کا بل لینے آئے اور میٹر اتارنا شروع کر دیا، مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو روکا تو اُنہوں نے  خاتون پر تشدد شروع کر دیا، ملزمان کے تشدد سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
  • لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
  • کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
  • کراچی: دو پولیس مقابلے، تین زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
  • خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
  • کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
  • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان گرفتار
  • ناظم آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، خاتون سمیت 2 شہری زخمی