باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اوردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے،اطلاعات کی بنیاد پر ملک میں روزانہ 190 سے زائد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے نکتہ اعتراض پر نے کہا کہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوں کیونکہ میرا سگا بھائی ریحان زیب دہشت گردی کا نشانہ بنا، آپریشن اور بدامنی کا سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوتا ہے، اس مسئلہ کاحل آپریشن نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ باجوڑ کے معاملہ پر ایوان میں بات ہوئی ہے، وہاں پر کوئی نیا آپریشن نہیں کیاجارہا، یہاں پر قومی ایکشن پلان کے تحت صوبائی حکومت اور مقامی اکابرین کی مشاورت سے کارروائیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر اطلاعات کی بنیاد پرروازنہ 190 کے قریب آپریشن ہورہے ہیں، باجوڑ میں افغانی اور خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر صوبائی حکومت اور علاقائی لوگوں کے مشورہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صوبائی حکومت اور آپریشن نہیں
پڑھیں:
ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
احمد منصور :سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، چار روز سے جاری آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب آپریشن میں 8 اگست کو 33 جبکہ 9 اگست کو 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے مزید 3 بھارتی سپانسر خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔