ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دہشتگردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا
یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے سرینگر، کولگام، بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت دس شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے سم کارڈ، موبائل فون, لیپ ٹاپ، دستاویزات اور کتابیں بھی قبضے میں لے لیں۔ دریں اثناء ایک خاتون کو جس کی شناخت روبینہ کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے پدگام پورہ میں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔واضح رہے بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔