بلاول بھٹو نے وفاق سے نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بلاول بھٹو نے وفاق سے نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
حیدر آباد(سب نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے نیا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کرنے کامطالبہ کردیا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار حیدرآباد کو تیزی سے ترقی کرتے دیکھ رہاہوں، رنگ روڈ سمیت مختلف منصوبے جاری ہیں جب کہ حیدر آباد میں ائیرپورٹ بھی ہونا چاہیے، وزیراعظم کو کہوں گا کہ یہ تحفہ حیدر آباد کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ26 ویں ترمیم پر تاریخی کامیابی کسی مخصوص دورکے لیے نہیں بلکہ دائمی ہے، 27 ویں ترمیم ہوائی بات ہے، آپ سے ہی سن رہا ہوں، حکومت کی جانب سے اب تک ہم سے 27 ویں ترمیم کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی)کا اجلاس بلا کر نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومتوں کو ذمہ داریاں دلوا دیں لیکن این ایف سی ایوارڈ وہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ صوبوں پر نہ ڈالے، ایف بی آر کی ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکامی میں صوبوں کا کوئی قصور نہیں، یہ وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو چلانے والوں کی ناکامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو جو ذمہ داریاں منتقل ہوئی ہیں ان کے وسائل بھی صوبوں کو دیے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ رولز 2025نافذ، نظرثانی درخواست کی مدت اور بینچ کا تعین، گزٹ نوٹیفکیشن جاری سپریم کورٹ رولز 2025نافذ، نظرثانی درخواست کی مدت اور بینچ کا تعین، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، فیصل واوڈا سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایوارڈ جاری کرنے کا ایف سی ایوارڈ بلاول بھٹو نے ویں ترمیم کہا کہ
پڑھیں:
شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرزمینِ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں محبت، امن، برداشت اور روحانی مزاحمت کی ایک لازوال علامت قرار دیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ روح کی رہنمائی ہے، جو انسانیت کے ضمیر سے ہمکلام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا شاہ لطیف کا پیغام زخموں پر مرہم رکھنے کی دعوت ہے۔انہوںنے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شاہ لطیف کے اس وژن سے رہنمائی لی ہے جو ایک جامع اور منصفانہ معاشرے کا خواب دکھاتا ہے ۔