ممبئی — مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر انتہائی نامناسب اور اشتعال انگیز ردعمل دیا ہے۔

پس منظر میں بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے میں بھارت کی جانب سے ممکنہ تبدیلیوں پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے کہ وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ چھ دریا بھی واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر دباؤ ڈالا گیا تو پاکستان نہ جھکے گا اور نہ پیچھے ہٹے گا۔

اسی پر ردعمل دیتے ہوئے متھن چکرورتی نے کلکتہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا:
“اگر ایسی باتیں کرتے رہے اور ہماری کھوپڑی سنک گئی تو ایک کے بعد ایک براہموس میزائل چلے گا۔”

متھن یہاں رکے نہیں بلکہ طنزیہ لہجے میں مزید کہا:
“ہم نے تو یہ بھی سوچا ہے کہ ایک ڈیم بنائیں جہاں ہمارے 140 کروڑ لوگ پیشاب کریں، پھر اس ڈیم کو کھول دیں، اور سونامی آ جائے۔”

انہوں نے یہ بھی وضاحت دی کہ ان کی یہ بات پاکستان کے عوام کے لیے نہیں بلکہ بلاول بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیے تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بلاول بھٹو نے بھارت کو پانی کے معاملے پر چیلنج کیا ہو۔ اس سے پہلے جون میں انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اگر پاکستان کو اپنے حصے کا پانی نہ ملا تو جنگ ناگزیر ہو گی۔

یاد رہے کہ بھارت نے اپریل میں 1960 کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ پہلگام حملے کے کچھ ہی دن بعد کیا گیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یہ معاہدہ اب بحال نہیں ہوگا۔

#WATCH | Kolkata, WB: On Bilawal Bhutto's reported statement on Indus Water Treaty, BJP leader Mithun Chakraborty says, "…Agar aisi baatein karte rahenge aur hamari khopdi sanak gayi toh phir ek ke baad ek BrahMos chalega… We have also thought of building a dam where 140… pic.

twitter.com/biXisYeFzM

— ANI (@ANI) August 12, 2025

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلاول کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم کے وفد نے ملک بھر میں ہونے والے بارکونسلز کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزلائرز فورم کے مرکزی صدر نیر بخاری شریک، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سینیٹر رضا ربانی‘ پی ایل ایف سندھ کے صدر قاضی بشیر، وسطی پنجاب کے صدر راحیل چیمہ، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث، خیبرپختونخوا کے صدر گوہر رحمان اور بلوچستان کے صدر بہرام خان شریک تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیں کہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں وکلاء سے رابطے کریں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان
  • بلاول کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس
  • بلاول بھٹو زرداری کی کسان دوست پالیسی پورے پاکستان کیلئے ریلیف ثابت ہوگی، شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کرتی: شرجیل میمن
  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • افغانستان میں طالبان آنے سے بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی بڑھی: بلاول
  • اخبارات بنیادی ذرائع ابلاغ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،، بلاول بھٹو زرداری کا نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے کے موقع پر پیغام
  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری
  • پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے