یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور حوصلے کی روشن داستان ہے جو ہماری عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی اقلیتی برادری نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ ہمارے تیوہار اور رسم و رواج مختلف ہیں، لیکن خوشیوں اور دعاؤں میں ہم سب ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد

اقلیتوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہماری دعا اور محبت سب کا ایک ہی جذبہ ہے، اور یہ پرچم ہم سب کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ہر پاکستانی کی طرح وہ بھی اپنے وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

اقلیتوں کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہماری عبادت گاہوں کی حفاظت کرنے والی محفوظ زمین ہے، اور ہمارا پیغام ہے: پاکستان زندہ باد!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقلیتوں پاکستان معرکہ حق یومِ آزادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقلیتوں پاکستان معرکہ حق یوم آزادی

پڑھیں:

یومِ آزادی معرکہ حق: پاکستان سے محبت کا عہد، شہریوں کی زبانی

یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے وطن سے محبت کا عہد کیا ہے۔

پاکستان کا یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور عزم و حوصلے کی روشن داستان کی علامت ہے۔ یہ دن عہد کی تجدید اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یومِ آزادی ہمیں بتاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

یومِ آزادی معرکۂ حق پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پاکستان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چمن ہے جو ہماری شان ہے، وہ سرزمین جس سے دنیا میں ہماری پہچان ہے۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اسی وجہ سے ہمارے حوصلے ہمیشہ بلند رہتے ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ  اپنے ہنر سے وطن کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے۔ وقت کڑا تو آتا ہے۔ جب دل میں پاکستان لکھا ہو تو خوف دھرا رہ جاتا ہے، بند گلی کھلتی ہے اور منزل خود مل جاتی ہے۔

شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشن کل کا سبز یقین لیے مشکل کی دیوار گرا کر آگے بڑھنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری اور تربیت پر خاص فوکس کیا جا رہا ہے، رانا منان خان
  • پاکستان میں امن اور اتحاد: یوم آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغام
  • پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، ناصر حسین شاہ
  • پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری
  • یومِ آزادی معرکہ حق: پاکستان سے محبت کا عہد، شہریوں کی زبانی
  • یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی سُریلی آواز میں ملی نغمہ جاری
  • آئین مساوی حقوق کا ضامن: صدر زرداری‘ یوم اقلیت پر پیغام
  • معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سنہری سفر
  • معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر