بھارت نے شروع کی ہم نے عبرتناک شکست دیکر جنگ مکمل کی : بلاول
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بھٹ شاہ (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) بلاول نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم پیچھے ہٹنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔ بلاول نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت کی، جہاں وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں لوک اور صوفی فنکاروں نے کلام پیش کیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی۔ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تھی مگر مکمل پاکستان نے کی اور جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات بھلا کر وطن کا دفاع کیا۔ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا مقابلہ کیا۔ افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے ایک اور بزدلانہ سوچ کے ساتھ پاکستان کی سندھو پر ایک ایسا حملہ کیا، جو اپنے طور پر تاریخی حملہ ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جو فیصلہ کیا ہے جو ہمارے سندھو پر سب سے بڑا حملہ ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، مودی سندھو کا پانی روکنے اور ڈیم بنانے کی دھمکی دے گا۔ دریائے سندھ عوام کے لیے صرف پانی کا ذریعہ نہیں بلکہ سندھ کی ہزاروں سال کی تاریخ ہے۔ جب بھارت سندھو پر حملہ کرنے کا اعلان کرتا ہے تو اس کا مطلب وہ ہماری تہذیب، تاریخ اور ثقافت پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی عوام بھی مودی کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ جنگ شروع ہوئی تو میں نے کہا تھا کہ مودی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا اور اہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہم نے دنیا کو بھارت کی حقیقت بتائی۔ امریکا اور یورپ سمیت ہم نے سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ سندھو دریا پر حملے کے خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھائی۔ ہم سب کو ملکر مودی کے ظلم اور سندھو پر اس کے ارادے کے بارے میں آواز اٹھانا ہے اور جدوجہد کرنا ہے تاکہ اس ظلم کو بھی ہم روک سکیں۔ میں جانتا ہوں کہ اس ملک کے عوام میں اتنی طاقت ہے کہ جنگ کی صورت ہو تو ہم جنگ میں بھی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور 6 کے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر یہ ہمیں مجبور کرتے ہیں تو مودی سرکار کو بتانا چاہیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم جھکتے نہیں۔ اگر ہم سندھو پر اس طرح حملے کے بارے میں سوچیں گے تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور یہ ایسی جنگ ہے جس میں آپ کو ضرور شکست ہوگی۔ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی۔ جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ نہ صرف سندھ، بلکہ پورا پاکستان شاہ لطیف کی فکر سے رہنمائی لے کر مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرتا ہے۔ حالیہ پاکستان بھارت جنگ کے دوران ہر پاکستانی نے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ پورے ملک نے ایک ہوکر، اتحاد کے ساتھ ہر محاذ پر جواب دیا تھا۔ سب سے بڑھ کر ہماری افواج نے، ہمارے ایئر فورس نے جس انداز سے دشمنوں کو جواب دیا وہ تاریخی ہے۔ جنگ کے دوران تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں نے بھی اپنے اختلافات بھول کر اپنے وطن کا دفاع کیا۔ جب بھی دریائے سندھ پر اِس قسم کا حملہ ہوا ہے، تو سندھ کے عوام ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کرتے ہوئے سب سے پہلے آواز اٹھاتے ہیں اور اپنا دریا کو بچانے کے لیے میدان میں نکل آتے ہیں۔ دریائے سندھ کو بچانے کی جد وجہد میں انہیں عوامی حمایت و تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو ایک ہو کر مودی کی بربریت پر، مودی کے اس حملے کے بارے میں، مودی کے اس ارادے کے بارے میں، آواز اٹھانا ہے اور جد وجہد کرنا ہے تاکہ اس ظلم کو بھی ہم روک سکیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبرتناک شکست کے بارے میں کرسکتے ہیں کا مقابلہ سندھو پر جواب دیا بھارت کو کے ساتھ ہیں اور مودی کے
پڑھیں:
بھارت پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی شکست کے سکتے سے باہر نہیں آیا، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے جبکہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قلندر 11 اور بھٹائی 11 کے درمیان ہونے والے میچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی سیاسی اختلافات کے باوجود قوم اور تمام سیاسی پارٹیاں کو متحد کرتا ہے جو ایک دوسرے کی مخالفت کرتی ہیں، اس دن ایک ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات 14 دن تک جاری رہیں گی تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس فتح کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آ سکا اور اس کی ایئر فورس کے چیف چار مہینے بعد جاگ کر متضاد بیان دے رہے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حالت اس شکست کے صدمے کی عکاسی کرتی ہے اور بھارت اب بھی منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے لیکن یہ پاکستان کی فتح ہے جس کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ کامیابی پاک افواج کی فتح کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی فتح ہے۔