مشہور یوٹیوب ٹریول چینل ‘واک ود ترنا’ کے بانی اور ٹریول ویلاگر امرک سنگھ کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ پیر کی شام پولیس اسٹیشن بلائے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

ان کی اہلیہ من پریت کور کے مطابق، امرک سنگھ کو لوہیاں پولیس اسٹیشن جالندھر میں گزشتہ برس کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے معلومات دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سکھ مذہبی مقامات اور ثقافتی مقامات پر مبنی ویڈیوز بنائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے ’اجے دیوگن کی جگہ کوئی سکھ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتا تو اسے غدار کہا جاتا‘، بھارتی غصے سے پھٹ پڑے

پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی کہ امرک سنگھ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس طلبی اور پراسرار خاموشی
من پریت کور کے مطابق، امرک سنگھ پیر کی شام تقریباً ساڑھے 5 بجے پولیس اسٹیشن روانہ ہوئے اور پہنچ کر انہیں فون کیا کہ وہ بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ اس کے بعد ان کا فون بند ہوگیا۔ رات ساڑھے 8 بجے فون دوبارہ آن ہوا تو بھیجے گئے پیغامات ڈیلیور ہو گئے، مگر اس کے بعد کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیے خالصتان تحریک کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ کی کتاب نے بھارت میں ہلچل مچادی

من پریت کور نے الزام لگایا کہ اسی رات تقریباً 10 بجے کے قریب 10 کے قریب پولیس اہلکار، جن میں سے کچھ وردی میں اور کچھ سادہ لباس میں تھے، ان کے گھر ترنا گاؤں پہنچے اور امرک سنگھ اور یوٹیوب چینل کے بارے میں سوالات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں 2 پولیس اہلکار، جن میں سے ایک مبینہ طور پر نشے میں تھا، دوبارہ گھر آئے اور لیپ ٹاپ دینے کا مطالبہ کیا۔ ہم نے بتایا کہ ہمارا سارا کام موبائل پر ہوتا ہے، اس پر انہوں نے ہمارا ورک فون لے لیا۔

پاکستان کے سفر پر سوالات
من پریت کور نے کہا کہ ان کا پاکستان کا سفر صرف تاریخی اور مذہبی مقامات کی کوریج کے لیے تھا، خاص طور پر سکھ مت سے متعلق مقامات جیسے ننکانہ صاحب اور کرتارپور۔ انہوں نے مزید کہا:

’ہم عام لوگ ہیں، مجرم نہیں۔ ہمارا کام صرف سفر اور ویڈیوز بنانا ہے۔ پولیس چاہے تو ہر طرح کی تفتیش کرے، لیکن ہمیں کم از کم یہ تو معلوم ہونا چاہیے کہ امرک سنگھ کہاں ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے جیل میں قید سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے بھارتی حکام کی نیندیں اڑا دیں

ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا سفر کرنے والے یا وہاں سے روابط رکھنے والے کئی یوٹیوبرز بھارتی تحقیقاتی اداروں کی نگرانی میں ہیں۔

امرک سنگھ اور من پریت کور دونوں سابق صحافی ہیں اور 2022 سے اپنے چینل کے ذریعے ایران، افغانستان، دبئی اور دیگر ممالک کے سفر کی ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امرک سنگھ ٹریول ویلاگر من پریت سنگھ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امرک سنگھ من پریت سنگھ

پڑھیں:

 پہلے ہم 26ویں ترمیم کو رو رہے تھے، اب 27ویں ترمیم کو روئیں گے، سارہ علی سید 

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ کا اجلاس بلانا اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر یہ ترمیم منظور کروانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے لیے پیغام واضح ہے کہ یہ ترمیم جمہوریت نہیں سپر اسٹیٹ کے قیام کا اعلان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ساوتھ پنجاب کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری سارہ علی سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دراصل طاقتور قبضے کی سازش ہے، ججوں کی عمر بڑھانے، منتقلی کے اختیارات دینے اور حکومت کے پسندیدہ جج تعینات کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت اور سول بالادستی کے تابوت میں آخری کیل ہے، پی ٹی آئی اسے ذاتی مفاد پر مبنی غیر آئینی اور متنازعہ اقدام قرار دیتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء، عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس آئین دشمن منصوبے کے خلاف متحد ہو جائیں، آئین کوئی صحیفہ نہیں ہے کہ اس میں کوئی ترمیم نہ ہوسکے، مگر ایسی ترمیم جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو، تحریک انصاف کو کوئی اختلاف نہیں ہے، لیکن 27ویں ترمیم میں بعض ایسی شقیں ہیں، جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں کہ جس کی وجہ سے جوڈیشل سسٹم کا بیڑہ غرق ہو، پاکستانیوں کی بنیادی انسانی حقوق چھینے جائیں، کرپشن عروج کو پہنچے، پہلے ہم 26 ویں ترمیم کو رو رہے تھے اب 27 ویں ترمیم کو روئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر آئی ایل ایف کے ڈسٹرکٹ صدر بلال شہباز، شہزاد جوئیہ، روف نیازی، ملک بلال بھی موجود تھے۔

سارہ علی سید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ کا اجلاس بلانا، اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر یہ ترمیم منظور کروانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے لیے پیغام واضح ہے کہ یہ ترمیم جمہوریت نہیں سپر اسٹیٹ کے قیام کا اعلان ہے، پی ٹی آئی نے قانون ساز کمیٹیوں کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر اس ترمیم کے خلاف احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین قوم کی روح ہے اور اس روح پر بار بار جراحی قوم کو کمزور کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے اختیارات میں کمی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، اگر یہ ترمیم منظور ہوگئی تو پاکستان کے وفاقی ڈھانچے اور جمہوری اقدار کو کمزور کر دیں گی، 2008ء کے بعد یہ سب سے کم نمائندہ پارلیمنٹ ہے۔

اندرونی اور بیرونی مبصرین نے جب دھاندلی کو بے نقاب کیا تو ان کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور بند کر دیئے گئے، یورپی یونین نے بھی الیکشن ایکس پلٹ مشن رپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے پارلیمانی کردار بحال کیا، مگر صدر کا سپریم کمانڈر کا عہدہ برقرار رکھا جبکہ 13 ویں ترمیم سے نواز شریف نے صدر کے اختیارات وزیراعظم کو دیئے، جو زیادہ دیر نہ چل سکے۔ مشرف نے سترہویں ترمیم سے صدر کو بااختیار اور وزیراعظم کو علامتی بنا دیا جبکہ اٹھارویں ترمیم نے اختیارات واپس وزیراعظم کو دے کر سول اتھارٹی بحال کی۔ مجوزہ 27 ویں ترمیم کے تحت عدلیہ پر مزید کنٹرول کے لیے وفاقی عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے، جس کی وجہ سے عدلیہ کی حیثیت کمزور ہوگی۔ وکلا بار اس سلسلے میں بطور احتجاج اپنی آواز ضرور بلند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  پہلے ہم 26ویں ترمیم کو رو رہے تھے، اب 27ویں ترمیم کو روئیں گے، سارہ علی سید 
  • لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری
  • اسرائیل کا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بھارت سے ہتھیاروں کا معاہدہ
  • تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت ‘‘چھوٹے گوشت’’ یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کاکارندہ میڈیاکودیکھایاجارہاہے
  • اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب
  • بھارت:دلہن پر کالے جادو کے بہانے وحشیانہ تشدد
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • بھارت۔دلہن پر کالے جادو کے بہانے وحشیانہ تشدد
  • رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
  • ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق