کراچی پولیس میں تقرریاں و تبادلے، 4 ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی تعینات، ایک تھانیدار معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کراچی:
کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور معطلی کا عمل جاری ہے۔ حالیہ تبدیلیوں کے تحت چار ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.
جب کہ ایک ایس ایچ او کو معطل کر کے ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت انسپکٹر فہد حسن کو ایس ایچ او یوسف پلازہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر آفتاب عباسی کو ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا کا چارج دے دیا گیا۔
انسپکٹر زاہد کمبوہ کو ایس ایچ او سولجر بازار مقرر کیا گیا، سب انسپکٹر عرفان میو کو ایس ایچ او مدینہ کالونی تعینات کیا گیا، جب کہ ڈی ایس پی یامین گجر کو کمپلین سیل، ضلع ویسٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ادھر ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی کو مبینہ غفلت یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر معطل کر کے ایس ایس پی آفس ویسٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو ایس ایچ او ایس پی
پڑھیں:
آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
واشنگٹن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہیں مل سکا۔
آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی ضروری اور ناگزیر اقدام ہے.
تاہم معطل ہونے کے باوجود امریکا کی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور دیگر میزبان ممالک میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔
آئی سی سی نے بتایا کہ معطلی کے بعد امریکا کی ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر خود آئی سی سی سنبھالے گی تاکہ ٹیم کے کھیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔