کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے کے کمیونٹی سینٹر پر ’جمہوریہ خالصتان‘ کا سفارتخانہ کا بورڈ نصب کر دیا گیا ہے، جہاں 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔
انڈیا اور کینیڈا کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا، تاہم انڈین میڈیا میں اس کی کوریج جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب چرچا مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا گروپتونت سنگھ کو خط، ’ خالصتان تحریک کو نئی تقویت
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور انڈیا کا موقف ہے کہ کینیڈا کی سرزمین پر خالصتان تحریک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کینیڈا کی حکومت پر بھی الزام ہے کہ وہ اس سرگرمی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہو سکتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب حال ہی میں انڈین وزیر اعظم کا کینیڈا کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’جمہوریہ خالصتان‘ بھارت کینیڈا مودی ہردیپ سنگھ نجر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمہوریہ خالصتان بھارت کینیڈا ہردیپ سنگھ نجر
پڑھیں:
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد:سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔
سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔
17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچز نہ صرف کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوں گے بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ کے روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔