کیئر اسٹارمر اور مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
برطانوی وزیراعظم اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن مسلط نہیں بلکہ یوکرین کی مرضی اور شرکت سے قائم ہونا چاہیے۔ رابطے میں آئندہ سفارتی تعاون بڑھانے اور انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ کے تناظر میں عالمی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی حکومت کے مطابق دونوں راہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری امن کوششوں کو سراہا۔
مذاکرات کے دوران یوکرین کی حمایت، جنگی تشدد کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ پر زور دیا گیا، برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرین کا مستقبل آزادی، خودمختاری اور خودارادیت کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔ دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن مسلط نہیں بلکہ یوکرین کی مرضی اور شرکت سے قائم ہونا چاہیے۔ رابطے میں آئندہ سفارتی تعاون بڑھانے اور انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف