ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) ستائیسویں آئینی ترمیم کےمسودے پرغور کےلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، دورہ آذربائیجان پرموجود وزیراعظم شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزراء وزیراعظم ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،رانا ثناء ،حنیف عباسی سمیت 25 سے زائد وفاقی وزراء وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کےمسودےکی منظوری دی جائے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔
واضح رہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا انکی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) کے اجلاس میں آرٹیکل 160 کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا،اجلاس میں پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری سےمتعلق شیڈول 2 اور 3 ریورس کرنے سےمتعلق تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا، تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنےکی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی سےمتعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم اور آرٹیکل 63 (1) اور (c) میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا،یہ ترمیم دہری شہریت سےمتعلق سول سرونٹس ملازمت یا دہری شہریت رکھنےسےمتعلق تھی۔
اس کے علاوہ ذرائع کےکا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات سے متعلق ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ... وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کا آئینی ترمیم کے وزیراعظم ہاؤس لیے وفاقی کا اجلاس کے لیے
پڑھیں:
وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو 27ویں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، کل ہی ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کردی جائے گی۔آج وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔
متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت چار سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
مزید :