کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا ۔چینی تفتیشی ایجنسی کے مطابق کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے۔ منگل کے روز وزارت تجارت نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد شدہ ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ابتدائی فیصلے بھی سنائے،
جن کے مطابق کینیڈا اور جاپان سے درآمد شدہ مصنوعات کی ڈمپنگ ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں بھارت سے درآمد کی جانے والی تحقیقاتی مصنوعات کا چین کی درآمد کی جانے والی ہیلوجنیٹڈ بیوٹیل ربڑ کی کل مقدار میں تناسب 3 فیصد سے بھی کم ثابت ہوئی اور یوں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چین میں اینٹی ڈمپنگ ریگولیشنز کے آرٹیکل 28 اور 29 کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے سیکیورٹی ڈپازٹس کی شکل میں عارضی اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی روز ، چینی وزارت تجارت نے کینیڈا میں پیدا ہونے والے درآمد شدہ مٹر اسٹارچ کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کل جشنِ آزادی کی پرچم کشائی و سیمینار کا انعقاد سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کی ڈمپنگ ہوئی ہے درا مد شدہ کی
پڑھیں:
رشوت خوری پکڑی گئی، ڈی سی آفس اوکاڑہ کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کا جونیئر کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ذیشان نامی کلرک کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہی گرفتار کر لیا، جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کلرک سرکاری دفتر میں شہری سے رقم وصول کر رہا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ذیشان نے شہری سے نقشہ پاس کروانے کے لیے 70 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، تاہم 50 ہزار روپے پر معاملہ طے پا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر سرکاری دفاتر میں بدعنوانی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔