WE News:
2025-09-26@12:14:54 GMT

ایلون مسک نے ’ایپل‘ کو قانونی کارروائی کی دھمکی کیوں دی؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

ایلون مسک نے ’ایپل‘ کو قانونی کارروائی کی دھمکی کیوں دی؟

ایلون مسک نے ایپل پر سنگین اینٹی ٹرسٹ (اجارہ داری مخالف) قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ایپل اس انداز میں کام کر رہا ہے جس سے اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی بھی اے آئی کمپنی ایپ اسٹور میں پہلے نمبر پر نہیں آسکتی، جو واضح طور پر اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

یہ تنازع ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ “گروک” (Grok) کی رینکنگ کے معاملے پر سامنے آیا، جو حال ہی میں ایپ اسٹور کے ٹاپ فری ایپس میں پانچویں نمبر پر پہنچا۔ مسک نے شکوہ کیا کہ ایپل “مسٹ ہیو” سیکشن میں نہ گروک کو شامل کر رہا ہے اور نہ ہی پلیٹ فارم ایکس کو، جبکہ ایکس دنیا کی نمبر ون نیوز ایپ ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

ایپل نے تاحال مسک کے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مسک اور اوپن اے آئی کے درمیان پرانی کشیدگی موجود ہے۔ وہ 2015 میں اوپن اے آئی کے شریک بانی تھے لیکن 2018 میں بورڈ سے علیحدہ ہوگئے۔ اس وقت وہ اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او سیم آلٹ مین کے خلاف یہ مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں کہ ادارے نے اپنے بانی مشن سے انحراف کیا۔

ایپل پہلے بھی اینٹی ٹرسٹ کیسز کا سامنا کرچکا ہے۔ گزشتہ سال امریکی محکمہ انصاف نے اس پر آئی فون ایکو سسٹم میں اجارہ داری قائم رکھنے کا الزام لگایا تھا، جبکہ جون میں عدالت نے ایپل کی وہ اپیل مسترد کر دی تھی جس میں ایپ اسٹور میں کمیشن اور لنکس کے ڈیزائن پر اپنی پالیسی برقرار رکھنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپیل ایلون مسک اینٹی ٹرسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس قانونی کارروائی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپیل ایلون مسک اینٹی ٹرسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس قانونی کارروائی اوپن اے آئی اینٹی ٹرسٹ ایلون مسک اے آئی کے

پڑھیں:

محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب کے منصوبے میں مبینہ کرپشن

اینٹی کرپشن نیشکایت پر انکوائری شروع کر دی، چنیسر آریسر سمیت افسران کو نوٹس ، بیان ریکارڈ کروانے، متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت
ایگزیکٹو اانجینئر وحید بھٹی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرمجتبیٰ عمیر سدھایو نے جعلسازی کر کے 7 ارب کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو جاری کیا ،جرأت رپورٹ
محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب روپے کے منصوبے میں مبینہ کرپشن، اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی پروینشل کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب روپے منصوبے میں کرپشن ہونے کا خدشہ ہے، سماجی تنظیم کرپشن واچ فورم کے چیٔرمین چنیسر آریسر نے اینٹی کرپشن سندھ میں منصوبے میں مبینہ کرپشن پر پروینشل ہائی وے ڈویزن کے ایگزیکٹو انجینئر وحید علی بھٹی، اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرمجتبیٰ عمیر سدھایو کے خلاف شکایت درج کی ہے، اینٹی کرپشن نے شکایت پر انکوائری شروع کی ہے اور چنیسر آریسر سمیت افسران کو نوٹس جاری کر کے اپنے بیان ریکارڈ کروانے، متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب چنیسر آریسر کا دعوی ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر وحید بھٹی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرمجتبیٰ عمیر سدھایو نے جعلسازی کر کے 7 ارب روپے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو جاری کیا ہے، ٹھیکے کی بڈ میں بتائے گئے اخبارات میں ٹینڈر بھی شایع نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں پلس فیچر متعارف، چیٹ بوٹ اب متحرک اسسٹنٹ میں تبدیل ہوگا
  • رشوت خوری پکڑی گئی، ڈی سی آفس اوکاڑہ کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار
  • پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا
  • القادر ٹرسٹ کیس: زلفی بخاری کی 800 کنال اراضی نیلام کرنیکا حکم
  • نیتن یاہو کو قتل کی  دھمکی دینے والا شخص گرفتار
  • کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
  • بھارت میں مواد کی نگرانی پر عدالت کا بڑا فیصلہ: ایلون مسک کی کمپنی ایکس کو جھٹکا
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر مستحکم
  • محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،کوسٹل ہائی وے ڈویژن کے 7 ارب کے منصوبے میں مبینہ کرپشن
  • ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ