جیکی چن کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کونسی چیز سے بےحد خوف آتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
معروف مارشل آرٹسٹ اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں اسٹنٹس خود انجام دینے کے باوجود ہر بار خوف محسوس کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ اداکار نے سوئٹزرلینڈ میں منعقد لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران ایک تقریر میں انکشاف کیا کہ وہ ہر بڑے اور خطرناک منظر کی عکس بندی سے قبل نروس ہو جاتے ہیں اور انہیں یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ کہیں سیٹ پر خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے ان کی جان نہ چلی جائے۔
جیکی چن نے کہا کہ وہ خود کو "سپر مین” نہیں سمجھتے اور ہر اسٹنٹ سے قبل دل میں خوف محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی اپنی فلموں کے ایکشن اور مارشل آرٹ مناظر خود انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر کی 8ویں دہائی میں بھی اپنی فلموں کو بہترین بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین فلم دیکھتے وقت بجٹ، پروڈیوسر یا دیگر عوامل پر توجہ نہیں دیتے، بلکہ وہ صرف ایک اچھی فلم چاہتے ہیں لیکن موجودہ دور کی فلم انڈسٹری تخلیقی لوگوں، فلمسازوں کے بجائے کاروباری افراد کے ہاتھوں میں ہے، اس لیے اچھی فلم بنانا پہلے سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بی جے پی کو انتخابات میں اپنی شکست کی سزا کشمیریوں کو نہیں دینی چاہیے، عمر عبداللہ
ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف بی جے پی کی جیت کی صورتحال میں بحال ہو گا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی بدقسمتی سے جیت نہیں پائی لیکن اسے اپنی ہار کو ریاستی درجہ کی بحالی میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ لوگوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔