بھارت سے آیا بندر انتظامیہ کیلیے چیلنج بن گیا، علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ہلچل مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
منڈی مدرسہ(ویب ڈیسک)سرحد پار سے آیا ایک بھارتی بندر گزشتہ چار روز سے علاقے میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ منڈی مدرسہ کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں بندر کی آمد سے لوگوں میں خوف و دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کرتا نظر آتا ہے، جس کے باعث شہری حیران و پریشان ہیں۔ کئی مقامی افراد نے بندر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق بھارتی حدود سے آئے اس بندر کو پکڑنے کے لیے رینجرز اور وائلڈ لائف ٹیمیں گزشتہ چار روز سے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اب تک بندر کو قابو نہیں کیا جا سکا۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بندر کے قریب نہ جائیں اور فوراً اطلاع دیں تاکہ اسے محفوظ طریقے سے پکڑ کر جنگل میں واپس چھوڑا جا سکے۔
وائلڈ لائف رینجرز ٹیم چار روز سے جاری کوششوں کے باوجود بھارتی مہمان کو نہ پکڑ سکی اور یہ بھارتی مہمان بندر لوگوں کے لیے تجسس اور تفریح کا باعث بنا ہوا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔