جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا، انہوں نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا، پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا، انہوں نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا، پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جس طرح بھارت کو شکست دی اور سفارتی محاذ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی حاصل کی یہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جو شکست ہوئی ہے، اس کے بعد وہ دوبارہ کوئی بھی اوچھی حرکت کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات ختم کر کے ہمیں ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیئے، وزیر اعلی سندھ نے تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں بلایا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم صرف امن چاہتے ہیں، پاکستان ایک متحد قوم ہے ہمیں یہ پیغام دنیا کو دینا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ پورے پاکستان میں یکم اگست سے 14 اگست تک جشن منایا جا رہا ہے، پوری قوم آزادی کا جشن منا رہی ہے، حکومت سندھ خصوصی طور پر جشنِ آزادی منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں حکومت سندھ کے تمام اداروں کے تحت تقریبات منعقد کی گئی ہیں، اس بار جشن آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق کا بھی جشن منایا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ بھارت کو رہی ہے
پڑھیں:
سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، دہلی کار دھماکہ پر نریندر مودی کا ردعمل
دہلی میں لال قلعہ کے پاس کار میں دھماکہ کی شدت اتنی خطرناک تھی کہ آس پاس موجود دیگر گاڑیوں اور لوگوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اب تک اس حادثہ میں مہولین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے دورے کے دوران دہلی میں ہوئے خطرناک حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ فیملی کے تئیں اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری دل سے بھوٹان آئے ہیں کیونکہ گزشتہ شام (10 نومبر) کے حادثہ نے پورے ملک کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی نے بتایا کہ وہ پوری رات حادثہ کی جانچ میں مصروف سبھی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور ضروری احکامات دیتے رہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس سازش کی گہرائی تک پہنچنے کے لئے سبھی وسائل لگائے جائیں گے اور اس کے پیچھے کے سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حادثے میں جن اہل خانہ نے اپنے عزیزوں کو گنوایا ہے، پورا ملک ان کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مجرموں کی نشاندہی کریں اور اس دھماکہ میں شامل قصورواروں کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے منصفانہ اور فوری تحقیقات کو یقینی بنائیں۔
نریندرمودی نے کہا کہ آج کا دن بھوٹان، اس کے شاہی خاندان اور عالمی امن میں یقین رکھنے والے تمام لوگوں کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان صدیوں سے خوشگوار، روحانی اور ثقافتی تعلقات رہے ہیں جو دونوں ممالک کی مشترکہ وراثت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر شرکت کرنا نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ ان کے لئے بھی ایک عزم اور عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ بھوٹان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
دہلی میں لال قلعہ کے پاس کار میں دھماکہ کی شدت اتنی خطرناک تھی کہ آس پاس موجود دیگر گاڑیوں اور لوگوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اب تک اس حادثہ میں مہولین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی ہے۔ وہیں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ واضح رہے کہ لال قلعہ میٹرو کے گیٹ نمبر ایک کے پاس سست رفتار سے چل رہی ایک کار میں زبردست دھماکہ ہوا تھا۔