حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا اور کہا ہے کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے گرفتار 9 اراکین کیخلاف ایف آئی آر روکنے اور رہائی کا حکم
اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تاہم افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل آئی ایف آر پی کے پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔نوٹیفکشین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں جیسے افغان عبوری حکومت، یو این ایچ سی آر اور دیگر کے ساتھ تعاون کرے گی، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران پی او آر ہولڈرز کا ڈیٹا متعلقہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کرے گی۔نادرا، ٹرانزٹ ایریاز اور بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات کرے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے5اگست کے احتجاج کو فلاپ شو قرار دے دیا
وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کرے گی اور تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ پی او آر ہولڈرز کی مکمل میپنگ کریں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن واپسی کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے کر وزارت داخلہ سے شیئر کیا جائے، جلاوطن افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز کا تعین اور نقل و حمل و مالی معاونت کا بندوبست کیا جائے۔عمل درآمد کے لیے ضلعی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور کنٹرول رومز کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن اور شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔
عدالت کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم، بیرون ملک جانے کی اجازت
وزارت داخلہ کی جانب سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے فوکل پرسنز کی تازہ ترین تفصیلات وزارت داخلہ سے فوری طور پر شیئر کریں۔ وزارت داخلہ نے رابطہ کاری کے لیے سیکشن آفیسر سیکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزارت داخلہ نے افغان شہریوں واپسی کا عمل کیا جائے حوالے سے واپسی کے کی واپسی پی او آر جائے گا کے لیے
پڑھیں:
نئے گیس کنکشن حاصل کرنیوالوں سے متعلق اہم فیصلہ
حکومت نے نئے گیس کنکشن حاصل کرنیوالوں کو سستی آر ایل این جی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گھریلو اور تجارتی شعبوں میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمندوں کو درآمد شدہ گیس آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جو ایل پی جی کے مقابلے میں 31.25 فیصد سستی ہوگی۔
اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نئے گیس صارفین کو موجودہ گھریلو صارفین کے برابر نہیں سمجھا جائے گا جن کے لئے سلیب کے لحاظ سے 12 مختلف کیٹیگریز موجود ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کواسوقت آر ایل این جی (درآمد شدہ گیس) کی اضافی مقدار کے مسئلے کا سامنا ہے اور حکام چاہتے ہیں کہ یہ گیس ملک بھر میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمند افراد کو فراہم کی جائے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 2021 سے عائد گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
آر ایل این جی کی قیمت اب بھی ایل پی جی کے مقابلے میں 20 سے 25 فیصد کم ہے اور اہم بات یہ ہے کہ آر ایل این جی پائپ کے ذریعے فراہم کی جانیوالی گیس ہوگی۔
وزیر اعظم نے اصولی طور پر اس اقدام کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس فیصلے کی سمری منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کو بھیج دی گئی ہے۔
سی سی او ای کی منظوری کے بعد میڈیا مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ لوگوں کو ایل پی جی کے بجائے آر ایل این جی استعمال کرنے کی ترغیب دی جا سکے کیونکہ آر ایل این جی کی قیمت 3300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت 4800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر ایل این جی کی قیمت 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہے ،ایل پی جی سلنڈر کا استعمال بعض اوقات ناقص معیار کی وجہ سے زندگیوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔