راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی کررہی ہے۔

11 اگست کا دن، قائداعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا’’آپ آزاد ہیں، اپنی مساجد میں یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کیلیے، ریاست کا اس سے کوئی سروکار نہیں‘‘

مذکورہ جائیداد میں موضع موہڑہ نور میں 405کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،موضع موہڑہ نور میں 248کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،اس کے علاوہ 3کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے،زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کی نیلامی

پڑھیں:

اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کا دروازہ بند ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں مذاکرات ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے اس کا کسی کو نہیں پتہ، ہمیں ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ حل کی طرف جانا چاہیے۔

بیرسٹر علی ظفر  نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے سیاسی معاملات پر بحث ہوتی ہے، قومی اسمبلی سے استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، آج توشہ خانہ کیس ٹو میں بڑی اہم شہادت تھی، کیس میں پہلی دو شہادتوں کے بعد پتہ چلا یہ کیس جھوٹا ہے۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، ان کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا اور آج بھی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی ہوئی، ہم نے عدالت سے کہا کہ عدالت کا وقت ختم ہو گیا ہے، ہماری استدعا کے باوجود عدالتی کارروائی جاری رہی، بانیٔ پی ٹی آئی نے کمرۂ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں اس پر بانیٔ پی ٹی آئی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کا مؤقف لے کر آگے چلیں گے، مجھے بھی آج ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی جس پر بانی نے احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں قدرتی سیلاب کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کا سیلاب بھی جاری ہے، جب تک ظلم اور ناانصافی کا سیلاب نہیں اترے گا حالات بہتر کیسے ہوں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فلک جاوید کی گرفتاری کے بارے میں مجھے کوئی معلومات نہیں، فلک جاوید ہماری لاہور کی ورکر ہیں ان کی فیملی نے قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا
  • 190ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بغیر کارروائی ملتوی
  • 190ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی 
  • حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
  • صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ترجمان
  • Never Again
  • اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر
  • چوہدری شجاعت کا کبڈی فیڈریشن کا صدر بننے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
  • انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟
  • اسپیکٹرم کیا اور پاکستان میں اس پر تنازع کیوں، اس کا انٹرنیٹ اسپیڈ سے کیا تعلق ہے؟